پرنسپل فضل سبحان: ایک عظیم استاد اور بہترین منتظم


کسی بھی قوم کی ترقی میں اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ استاد قوم تعمیر کرتا ہے اور ایک نسل کی تربیت کرتا ہے۔ استاد پیشہ پیغمبری کا امین ہوتا ہے۔ یہ

استاد ہی ہے جو قوم کے بچوں کو روشن مستقبل کا خواب دکھاتا ہے اور اپنی مہارت سے اس خواب کو شرمندہ تعبیر بھی کرتا ہے۔ استاد بچوں کی ذہنی صحت کا مسیحا ہے۔ استاد کے دل کی دھڑکنیں بچوں کے لئے ہی دھڑکتی ہیں۔ بہت سے اساتذہ میں نے ایسے دیکھا ہے جو یقیناً پیشہ پیغمبری کے حقیقی امین ہیں۔ جن کے لئے بچوں کے دل سے ہر وقت دعائیں نکلتی ہیں۔ ان اساتذہ کے فکر و خیال کی بلندیاں بچوں کے ساتھ ہی وابستہ ہیں۔ یہی اساتذہ قابل احترام اور قابل فخر ہیں۔

حال ہی میں ایک ایسی عظیم ہستی سے میرا تعلق بن گیا جس سے میں نہ صرف متاثر ہوا بلکہ میں ان کو اپنے لئے ایک رول ماڈل بھی بنا لیا۔ عظمت و بڑائی کا یہ معتبر نام فضل سبحان پرنسپل گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل ہائی سکول چترال ہے۔ فضل سبحان صاحب کا تعلق بنیادی طور پر پشاور سے ہے۔ آپ محکمہ تعلیم کا ایک قابل فخر نام ہیں۔

محکمہ تعلیم میں بحیثیت پرنسپل اور ڈپٹی سیکرٹری معتبر نام کمایا ہے۔ جہاں بھی گیا ہے اپنی انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک اعلی و ارفع منتظم کے طور پر پر نام کمایا۔ گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل سکول چترال میں آتے ہی انقلابی طرز پر کام شروع کیا ہے۔ سکول کی اکیڈمک کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے ایک زبردست پلان ترتیب دی ہے۔ تمام اساتذہ کو لے کر اس پلان پر عملی کام بھی شروع کیا ہے۔

حال ہی میں سینٹینئل سکول کے لئے ڈیزائن کیے ہوئے ان کے اکیڈمک پلان کو مالاکنڈ ڈویژن کے دوسرے کئی اضلاع میں بھی اپلائی کیا جا رہا ہے۔ پرنسپل فضل سبحان صاحب کے مطابق ملک کی ترقی اور اس کے نوجوانوں کے ذہنی ارتقاء کا اندازہ صرف تعلیمی حالت سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ اپ طلباء کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشو و نما پر ہر وقت کام کر رہا ہے۔ آپ کے مطابق نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بالکل ایسے ہی ضروری ہیں جس طرح کسی نخلستان کے لیے پانی۔ جس کے بغیر وہ سر سبز و شاداب نہیں ہو سکتا۔ آپ طلباء کو کتابی کیڑا بنانے کے سخت خلاف ہیں آپ انھیں معاشرے کا ایک باکردار اور کار آمد شہری بنانے کے حامی ہیں۔

پرنسپل صاحب سکول کی تاریخی شناخت کو بچانے کی فکر میں ہے۔ سکول کے جائیداد پر مختلف لوگ اور گروپ قابض ہیں ان کے خلاف بھر پور ایکشن لینے کے تیاری کی ہے۔ گورنمنٹ سینٹینئل ماڈل سکول کا چترال کی تعلیمی تاریخ میں ایک معتبر نام ہے اس لئے دور دراز کے طلباء کے لئے یہاں ایڈمشن لینا ایک خواب ہے۔ پرنسپل صاحب ان کی خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ان کے لئے یہاں ہاسٹل کا بھی بندوبست کر رہا ہے تا کہ اپر چترال، گرم چشمہ اور دروش کے دور دراز علاقوں سے بھی بچے یہاں آئیں اور اپنی علمی تشنگی بجھائیں۔

پرنسپل فضل سبحان صاحب ڈسپلن کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کے لئے تیار نہیں ہے۔ اساتذہ کے لئے بھی پابندی وقت کا ایک اصول متعارف کیا ہے۔ جس کی خلاف ورزی پر کسی بھی قسم کا ایکشن لینے کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور ان اصولوں کی پاسداری کرنے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتا ہے اور انھیں انعامات سے بھی نوازتا ہے۔ پرنسپل صاحب وائس پرنسپل شاہد جلال کو ساتھ لے کر اس عظیم درسگاہ کو اس کا اصل مقام دلانے کی بھر پور کوشش میں ہے۔ دونوں حضرات صبح و شام سکول کی فلاح کے لئے خود کو وقف کیے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالی پرنسپل صاحب اور ان کے رفقاء کو اس نیک کاز میں ہمیشہ سرخرو فرمائے۔ امین


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments