کھلاڑیوں کے جشن منانے کے منفرد انداز: یوسین بولٹ سے مو فرح تک
تاہم وہ واحد سٹار نہیں ہیں جن کا انداز یادگار ہو۔ اس تحریر میں ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ یوسین بولٹ ایسا کیوں کر رہے ہیں اور وہ کون سے دوسرے سٹار ہیں جن کے جشن کے منفرد انداز ہیں۔
یوسین بولٹ
https://twitter.com/JoshGerben/status/1561802660885549056
امریکہ کے پیٹنٹ اور ٹریڈ مارک آفس کے مطابق یوسین بولٹ نے 17 اگست کو جشن کے اپنے مخصوص انداز کے جملہ حقوق کو محفوظ کرانے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
واشنگٹن میں مقیم ٹریڈ مارک وکیل جوش گیربن کے مطابق یوسین بولٹ کے مخصوص انداز میں ’ایک بازو مڑا ہوا اور سر کی طرف اشارہ کرتا ہے، جبکہ دوسرا بازو اوپر کی طرف اشارہ کرتا ہے۔‘
میگن ریپینو
میگن ریپینو جشن منانے کے اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ امریکہ کی فٹ بال ورلڈ اور اولمپک چیمپئن میگن ریپینو اپنے بازو دونوں جانب اتنا پھیلا لیتی ہیں جتنا وہ پھیل سکتے ہیں اور پھر ان کے چہرے پر باوقار مسکراہٹ نظر آتی ہیں۔
2019 میں فیفا ویمن پلیئیر کا اعزار جیتنے والی میگن کا انداز ان کے مداحوں کو بہت پسند ہے۔ ان کے انداز کی نقل کرنا بھی آسان ہے۔
مو فرح
برطانوی ایتھلیٹ سر مو فرح نے اولمپکس، ورلڈ اور یورپی مقابلوں میں لمبے فاصلے کی دوڑیں جیتی ہیں۔ انھیں برطانیہ کا عظیم ترین اتھلیٹ بھی کہا جاتا ہے۔
سر مو فرح اپنے مخصوص انداز ’موبوٹ‘ کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔
وہ اپنی جیت کے موقع پر اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو کچھ اس انداز سے سر پر رکھتے ہیں کہ ان کے بازو ایم یعنی مو کی شکل بن جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عمران طاہر: ’وکٹ کا جشن منانا میرے جوش کی عکاسی کرتا ہے‘
‘جنریٹر‘ والے حسن علی واپس آگئے
مو صلاح کا مجسمہ، سوشل میڈیا پر لوگ حیران
گول کے بعد ‘دو سر والے عقاب’ کا نشان کیوں بنایا؟
کرسٹیانو رونالڈو
پرتگال اور مانچسٹر یونائٹیڈ کلب کے مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے جشن منانے کا ایک پیچیدہ انداز اپنا رکھا ہے۔ وہ گول کر کے دوڑتے ہوئے ہوا میں جمپ لگا کر ہوا میں گھوم جاتے ہیں اور اپنے بازو کچھ اس انداز میں نیچے لاتے ہوئے بلند آواز میں لفظ ’سی‘ کہتے ہیں۔ پرتگالی لفظ ’سی‘ کا مطلب ہے ہاں۔
سان ہیونگ من
اور آخر میں جنوبی کوریا اور ٹوٹنہم فٹ بال کلب کے فٹبالر سان ہیونگ من کا گول کی خوشی منانے کا انداز بھی بہت منفرد ہے۔
وہ گول کر کے کچھ اس انداز میں اپنی انگلیوں کو جوڑتے ہیں کہ جیسے وہ تصویر بنا رہے ہیں۔
یوسین بولٹ پہلے ایسے کھلاڑی نہیں ہیں جن کا جشن منانے کا ایک مخصوص انداز ہے لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے ان کا انداز دنیا میں سب زیادہ پہچانا جاتا ہے اور اگر ان کے حقوق کو مان لیا گیا تو اس کی شناخت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔


