ایران میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی زائرین پھنسے ہوئے ہیں


ایران میں اس وقت ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی زائرین پھنسے ہوئے ہیں کچھ زائرین ایران عراق بارڈر پر جمع ہیں کچھ ائرپورٹس پر منتظر بیٹھے ہیں۔ اکثر کے پاس خرچ کے پیسے تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔ ان میں بڑی تعداد ان زائرین کی بھی ہے جن کے عراقی ویزا بھی جاری نہیں ہوئے تھے اور وہ اس امید پر ایران چلے گئے کہ وہاں پہنچ کر ویزا لے لیں گے یا پاکستان سے ان کا ویزا بھیج دیا جائے گا اور اس دوران بارڈر کھلنے پر وہ عراق چلے جائیں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

اب عراقی حکومت نے واضح طور پر ایرانی حکومت سے کہا ہے کہ وہ صرف ان لوگوں کو ویزا جاری کریں گے جن کے پاس پاکستان سے ڈائریکٹ نجف یا بغداد فلائٹ کا کنفرم ٹکٹ ہو۔ اس ساری صورتحال کے پیش نظر ایران کو اپنے ویزا روکنے پڑ گئے ہیں کیونکہ لوگ بائی ائر کے نام پر بائی روڈ ایران پہنچے ہوئے ہیں۔

اگر عراق بارڈر نہ کھولا گیا تو صرف ان لوگوں کو ویزے دیے جائیں گے جن کے پاس عراقی ویزا اور ڈائریکٹ عراق فلائٹ کا کنفرم ٹکٹ ہو گا۔

ایک طرف عراقی حکومت نے پاکستانیوں کو کئی ہفتوں کی اذیت کے بعد اپروول جاری کیے دوسری جانب بارڈر بھی بند رکھا ہوا ہے۔

ادھر ایران نے 4 ستمبر تک تمام پاکستانیوں کو دن رات بغیر کسی تعطل اور تاخیر کے ویزا جاری کیے ہیں لیکن اب موجودہ صورتحال میں انہیں بھی ویزوں کا اجرا روکنا پڑ گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ وہ زائرین کی مشکلات کا مکمل ادراک رکھتے ہیں اور عراقی حکومت کی جانب سے بارڈر کھلنے کے منتظر ہیں بارڈر کھلنے کی صورت میں زائرین کی خدمت کے لئے شبانہ روز سفارت خانہ کھلا رہے گا۔ اس وقت ایرانی وزیر داخلہ بغداد پہنچ گئے ہیں تاکہ بارڈر کے مسائل پر اپنے ہم منصب سے بات کریں نیز ایرانی نائب صدر نے عراقی وزیراعظم سے بھی اس سلسلے میں بات کی ہے۔

دعاگو ہیں کہ عراقی حکومت پاکستانی زائرین کے لئے بارڈر کھولنے پر رضامند ہو جائے
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس تمام صورت حال پر پاکستان حکام خاموش ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments