سیاحت کا فروغ: ہانگ کانگ کی حکومت سیاحوں میں 5 لاکھ ایئر ٹکٹ مفت بانٹے گی


A traditional wooden tourist junk boat sails in the waters of Victoria Harbour in Hong Kong.
ہانگ کانگ
ہانگ کانگ کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے دنیا بھر کے شہریوں میں پانچ لاکھ ایئرلائن ٹکٹس مفت بانٹے گی۔ ان ٹکٹوں کی مالیت 254.8 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ہانگ کانگ کی سیاحت کے شعبے کو کورونا کی وجہ سے عائد پابندیوں کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا ہے اور اب پابندیوں کے خاتمے کے بعد یہاں کی حکومت سیاحت کو بحال کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔

چونکہ ہانگ کانگ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے اس لیے مختلف ایئرلائنز کوشاں ہیں کہ وہ ہانگ کانگ کے لیے اپنے آپریشنز یا فلائیٹس جاری رکھ پائیں۔

دوسری جانب گذشتہ روز یعنی بدھ کو برطانیہ کی ایئر لائن ’ورجن اٹلانٹک‘ کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین جنگ کے باعث پیش آنے والے مسائل کے باعث ہانگ کانگ کے لیے اپنا فلائیٹ آپریشن روک رہے ہیں۔

ہانگ کانگ ٹورازم بورڈ کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ژین چینگ نے بتایا کہ ’ہانگ کانگ کی ایئرپورٹ اتھارٹی ایئرلائن کمپنیوں کے ساتھ اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔ حکومت کی جانب سے فائنل اعلان کے بعد ہم مفت ہوائی ٹکٹوں کے لیے اشتہاری مہم شروع کریں گے۔‘ ڈین چینگ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر۔ ہانگ کانگ ٹورازم بورڈ نے کہا۔

یہ بھی پڑھیے

متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں نرمی: مگر پاکستانیوں کو اس سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟

’ریت کا وسیع ہوتا قالین‘: دبئی میں زرخیز زمین سمٹ کیوں رہی ہے؟

دبئی کی ’اونچائی‘ کا راز کیا ہے؟

انھوں نے بتایا کہ درحقیقت یہ ٹکٹ ہانگ کانگ کی حکومت نے مختلف ایئرلائنز سے کورونا کی وبا کے دوران خریدے تھے اور اس کا مقصد ایئرلائنز کے نقصانات کو کورونا کی وجہ سے کم سے کم کرنا تھا تاکہ وہ ہانک کانگ کے لیے اپنے فلائیٹ آپریشنز جاری رکھ سکیں۔

انھوں نے کہا اب یہی ٹکٹ لوگوں میں مفت بانٹ دیے جائیں گے۔

ہانگ کانگ

دریں اثنا ورجن اٹلانٹک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ میں اپنا آفس بند کر دیں گے اور لندن سے ہانگ کانگ تک کے فلائٹس آپریشنز 30 برس جاری رہنے کے بعد بند کرنے جا رہے ہیں۔

یوکرین پر روسی قبصے کی وجہ سے بہت سی ایئر لائنز نے اپنی فلائٹس مختلف ممالک کے لیے منسوخ کی ہیں کیونکہ جنگ کی وجہ سے ایئرلانز کو طویل فضائی راستے طے کرنے پڑ رہے ہیں کیونکہ جنگ زدہ علاقوں کی فضائی حدود بند ہیں۔

ورجن ایئرلائن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وفادار گاہکوں کو اس روٹ یا کسی اور روٹ پر بندش کے باعث ہونے والی مایوسی پر معذرت خواہ ہیں، اور ان تمام صارفین کو ان کی رقوم واپس کر دی جائیں گی جو انھوں نے ٹکٹوں کی پری بکنگ کی مد میں جمع کروا رکھی ہیں یا پھر کسی متبادل ورجن اٹلانٹک روٹ پر دوبارہ بکنگ کرنے کی پیشکش کی جائے گی۔

رواں برس میں پہلے آٹھ ماہ کے دوران ہانگ کانگ کا سفر کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ چوراسی ہزار تھی۔ یہ اعداد و شمار کورونا کی وبا سے پہلے ہانگ کانگ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی ظاہر کرتے ہیں، سنہ 2019 کے ڈیٹا پر نظر ڈالیں تو اس سال پانچ لاکھ ساٹھ ہزار ساح ہانگ کانگ شہر میں گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32545 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments