ایک اور آڈیو لیک: ”پانچ (ایم این اے) تو میں خرید رہا ہوں نا“ عمران خان


عمران خان سے منسوب ایک اور آڈیو لیک ہو گئی ہے۔ اے آر وائی اور ایکسپریس نیوز کی خبر درج ذیل ہے۔

عمران خان سے جڑی ایک اور مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک: اے آر وائی نیوز

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جڑی ایک اور مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق آڈیو لیکس کا تسلسل جاری ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے جڑی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔

جس میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آپ کو یہ بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ اب نمبر گیم پوری ہو گئی، یہ نمبرگیم ایسا ہے نہیں، ایسا مت سمجھیں کہ سب ختم ہو گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اب سے لے کر 48 گھنٹے کافی ٹائم ہے، اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہاہوں جوہم پبلک نہیں کر سکتے۔

سابق وزیراعظم مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پانچ تو میں خرید رہاہوں میں نے میسج دینا ہے وہ پانچ بڑے اہم ہیں، اور اس کو کہیں 5 اور سیکیور کردے وہ والاتو 10 ہوجائیں، گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔

مبینہ آڈیو میں ان کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے لوگ چاہ رہے ہیں کسی طرح ہم جیت جائیں، اس لئے کوئی فکر نہ کریں کہ یہ غلط ہے یا ٹھیک ہے، کوئی بھی حربہ ہو، ایک ایک بھی کوئی توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑے گا۔
بشکریہ اے آر وائی نیوز۔

ایک اور آڈیو لیک، عمران خان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف: ایکسپریس نیوز

آڈیو میں عمران خان ارکان قومی اسمبلی کو خریدنے کی بات کررہے ہیں

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آڈیو لیک ہوگئی جس سے ان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ملک میں اہم شخصیات کی آڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کی تیسری آڈیو لیک ہوگئی۔

عمران خان کہہ رہے ہیں ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہوگیا، 48 گھنٹے بہت اہم ہیں، بڑی چیزیں ہورہی ہیں اور میں کئی چالیں چل رہا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ 5 ارکان قومی اسمبلی (ایم این ایز) تو میں خرید رہا ہوں، وہ بڑے اہم ہیں، اس کو کہیں کہ اگر وہ پانچ اور لے دے، دس ہوجائیں تویہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی پرواہ نہیں کیا صحیح ہے کیا غلط۔ ہر حربہ آزماؤں گا، میں نے میسیج دینا ہے، اس وقت قوم الارم ہوئی ہے لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح سے ہم جیت جائیں، ایک ایم این اے بھی اگر کوئی توڑ لیتا ہے تو بہت فرق پڑے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments