انسانی حقوق اور سیرت نبوی ﷺ


ربیع الاول کا مہینہ بہت مبارک مہینہ ہے اس مہینے کی نسبت، افضلیت محمد عربی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات سے جڑی ہوئی ہے۔ نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب اس دنیا میں تشریف لائے تو انسانی حقوق کا نام و نشان نہیں تھا آج بھی دنیا میں خصوصاً مسلمان ممالک میں انسانی حقوق کے حوالے سے سب سے زیادہ گفتگو ہو رہی ہے۔ دنیا کی تمام اقوام کے ذرائع ابلاغ میں اصحاب علم و دانش اس موضوع پر سب سے زیادہ گفتگو کر رہے ہیں کہ دنیا میں انسانوں کو کیا حقوق حاصل ہونے چاہئیں، کون سے حقوق انہیں حاصل ہیں اور کن حقوق سے وہ محروم ہیں۔

اسی عنوان کی مناسبت سے اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان نے پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کراچی پریس کلب میں بروز جمعہ سات اکتوبر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ادیب، مصنف، کالم نگار، صحافی برادری، پروفیسرز، ڈاکٹرز کے علاوہ مذہبی و سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تقریب کے پہلے حصے میں انسانی حقوق اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر روشنی ڈالی گئی۔

راقم نے عنوان کا تعارف کروایا۔ کہ انسانی حقوق کا تصور سب سے پہلے اسلام نے پیش کیا تھا جس کی عملی شکل جناب نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگیوں میں ملتی ہے۔ معاشرے میں انسانی حقوق کے احترام اور تحفظ کا جو عملی نمونہ جناب رسول اللہ ﷺ اور حضرات خلفائے راشدینؓ نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، دنیا کا کوئی اور نظام اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ اسلام میں حقوق کا تصور کیا ہے؟ حضرت سلمان فارسیؓ نے ایک موقع پر اپنے میزبان سے فرمایا

” کہ تیرے رب کے تجھ پر حق ہیں، تمہارے نفس کا تجھ پر حق ہے، تمہاری بیوی کا تجھ پر حق ہے، آنے جانے والے مہمانوں کا بھی تجھ پر حق ہے، پس ہر حق والے کو اس کا حق ادا کرو۔ نبی کریم ﷺ کے پاس جب حضرت سلمان فارسیؓ کی اس بات کا تذکرہ کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا“ صدق سلمان ”کہ سلمان نے جو کہا، سچ کہا۔ چنانچہ اسلام میں حقوق کا بنیادی تصور حضرت سلمان فارسیؓ کا یہ جملہ ہے“ اعط کل ذی حق حقہ ”کہ ہر حقدار کو اس کا حق ادا کرو۔ تقریب کو جاری رکھتے ہوئے نامور مذہبی اسکالر، صحافی و کالم نگار جناب شیخ محمد نوید کو دعوت دی گئی انہوں نے عنوان کو سامنے رکھتے ہوئے اسلام میں حقوق کا تصور،

حقوق اللہ اور حقوق العباد پر روشنی ڈالی، سماجی رہنما مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے راہنما جناب فیضان شہزاد محب نے مدینہ منورہ میں انسانی حقوق کی فراہمی، خلفاء راشدین کے زمانے میں انصاف کی فراہمی پر روشنی ڈالی۔ سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور انسانی حقوق پر مزید خوبصورت انداز بیاں کے لیے اسٹیج پر جو شخصیات تشریف لائیں ان میں نمایاں آواز ایم فل اسکالر مفتی محمد یونس صاحب، محمد بن فیصل (وفا مدارسی) ، چیئرمن ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان جناب جمشید حسین، ملک عظیم اعوان صاحب، سیاسی و سماجی رہنما سردار شعیب کھٹانہ کے علاوہ ماہر تعلیم ڈاکٹر محمد عامر طاسین صاحب تھے ڈاکٹر عامر طاسین صاحب نے سیرت النبی اور انسانی حقوق کے مختلف پہلوؤں کو بہترین انداز میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان کی سرگرمیوں اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کو جاری رکھتے ہوئے ماہر معاشیات سینئر نائب صدر ڈاکٹر محمد عثمان صاحب نے حال ہی میں اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان صوبہ سندھ کے تحت ہونے والے تحریری مقابلے بہ عنوان ”سودی معیشت اور اس کا تدارک“ کا تعارف، معیشت میں سودی نظام کے خاتمے کی تجاویز کے علاوہ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا، پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب 1 ) معاویہ فاروق 2 ) عدنان علی 3 ) رابعہ فاطمہ تھیں جنہیں اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان صوبہ سندھ کی طرف سے شیلڈ، سرٹیفکیٹ اور نقدی انعامات سے نوازا گیا اسی عنوان پر مزید وضاحت و دلائل دینے کے لیے مشہور و معروف مصنف ڈاکٹر مفتی ثناء اللہ اسٹیج پر تشریف لائے اور پوزیشن ہولڈرز، اسلامک رائیٹرز موومنٹ صوبہ سندھ پاکستان کو سراہتے ہوئے اسلامک بینکنگ پر مزید روشنی ڈالی۔

تقریب کو منور کرنے کے لیے جناب محمد مرزا نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت کو خوب صورت اشعار سے محفل کو منور کر دیا۔ آخر پہ مہمان خصوصی قائد حریت، معروف مصنف، کالم نگار، جناب عبد المؤمن میمن صاحب نے حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی روشنی میں اپنے مخصوص لہجے میں سیرت النبی اور انسانی حقوق پر تفصیلی روشنی ڈال کر سیرت النبی سے یہ ثابت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت تمام انبیاء علیہم السلام کی سیرت کا خلاصہ ہے کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم خاتم الانبیاء ہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بلا امتیاز رنگ و نسل، زبان، برادری سب کو حقوق دیے، کمزور کی مدد کی۔

آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم لوگوں کو جوڑتے، بے سہاروں، مسکین، یتیموں کی مدد کرتے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا دستر خوان ہمیشہ وسیع رہا، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سیرت پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کریں۔ مظلوم اور کمزور کی مدد کریں، تقریب کے آخر میں صدر اسلامک رائیٹرز موومنٹ صوبہ سندھ مولانا محمد سلیم سواتی صاحب نے اختتامیہ جملے کہے اور آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں شرکت کرنے اور برکات سے مستفید ہونے والی علمی و ادبی شخصیات جنہیں اسلامک رائیٹرز موومنٹ پاکستان کی طرف سے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ان میں مزید چیدہ چیدہ شخصیات درج ذیل ہیں۔

پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے رہنما جناب حسیب اقبال، جناب جنید عظیم، جناب مفتی فضل بن فضل، جناب رمضان مغل، جناب عامر عثمانی، جناب عارف جتوئی، جناب محمد مبشر، جناب صادق قلاتی جناب ابو بکر دانش، جناب این اے صدیقی (نعمان عارف) جناب نصر اللہ جمالی، جناب ارشد علی، جناب طلحہ شیخ، جناب کاشف خان، جناب حافظ سعید الرحمٰن، جناب رشید احمد خاکسار، جناب اسامہ اعوان، جناب امین اللہ پاک بندی جناب قاری حنان یوسف کے علاوہ خواتین میں سے اسلامک رائیٹرز موومنٹ کی نائب صدر سمعیہ فرید، اسماء کلثوم، قاریہ سدرۃ المنتہی، رہنما اسلامک رائیٹرز رابعہ فاطمہ، رہنما اسلامک رائیٹرز صدف جاوید، سبیلہ جاوید، ام محمد، جویریہ شوکت، سمیہ عزیز، (سحرش ناز، زینب اعظم، ) اسٹوڈنٹ دارالمتعال اسلامک انسٹیٹیوٹ، محب الرحمن اور محمد یوسف خان ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر جناب حسیب اقبال نے پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے تمام مہمانوں کو اعزازیہ دیا اور پیس اینڈ ایجوکیشن کے تعارف کے ساتھ ساتھ تمام معزز رہنماؤں، کالم نگاروں اور صحافیوں کو دعوت دی کہ آئیں ہمارے ساتھ مل کر معاشرے میں امن اور تعلیم کے لیے کام کریں۔

Facebook Comments HS