ایک اور روسی لڑاکا طیارہ سائبیریا کے شہر ارکتسک میں گر کر تباہ


روسی طیارہ
گذشتہ پیر کو ایک سخوئی ایس یو-34 ملٹری جیٹ یوکرین کے قریب جنوبی شہر ’یسک‘ میں ایک اپارٹمنٹ بلاک میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ایک روسی فوجی طیارہ جنوبی سائبیریا میں رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

علاقے کے گورنر ایگور کوبزیف نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا کہ سخوئی ایس یو 30 لڑاکا طیارہ ارکتسک شہر میں ایک دو منزلہ مکان پر اترا۔

گورنر نے کہا کہ وہ جائے وقوعہ پر تھے اور اس طیارے میں دونوں پائلٹ مارے گئے تھے، لیکن کوئی رہائشی زخمی نہیں ہوا۔

روسی وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق جیٹ طیارہ آزمائشی پرواز پر تھا جب وہ گرا۔

سوشل میڈیا پر فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ آگ کے گولے میں گرنے سے پہلے تقریباً عمودی طور پر غوطہ لگا رہا ہے، جس سے آسمان میں سیاہ دھواں پھیل رہا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں فائر فائٹرز کو آگ بجھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

روس

SU-34

یہ بھی پڑھیے

دو مرتبہ کراچی آنے والا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ روسی حملے میں تباہ

روسی پائلٹ کا ’معجزہ‘ جس نے لڑاکا طیاروں میں ایجیکشن سیٹ کو جدت دی

معروف فٹبالر کی فضائی حادثے میں موت سے قبل پائلٹ نے کہا تھا کہ ’طیارے میں گڑبڑ ہے‘

روس کی ریاستی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ اس نے فضائی حفاظتی قوانین کی خلاف ورزیوں کی فوجداری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

چھ دنوں میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ پیر کو ایک سخوئی ایس یو-34 ملٹری جیٹ یوکرین کے قریب جنوبی شہر ’یسک‘ میں ایک اپارٹمنٹ بلاک میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp