سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی: ایف آئی اے


وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی ویڈیو جعلی قرار دے دی ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی سینیٹر اعظم سواتی کے بارے میں ویڈیو جعلی ہے۔

ایف آئی اے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اعظم سواتی سے منسوب ویڈیو اور آڈیو کا فریم ٹو فریم تفصیلی تجزیہ کیا گیا ہے۔ ادارے نے کہا کہ یہ فارنزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئی، جس سے ثابت ہوا ہے ویڈیو میں ایڈیٹنگ ہوئی ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ چہروں کو بگاڑ کر مختلف ویڈیوز اس میں شامل کی گئیں، ویڈیو کو فوٹوشاپ کیا گیا۔

ایجنسی نے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے جو باتیں کی ہیں، اس پر باضابطہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی تحریری درخواست دیں اور اپنے تمام تحفظات سے آگاہ کریں۔ ایف آئی اے نے مزید کہا کہ بظاہر جعلی ویڈیو سینیٹر اعظم سواتی کو بدنام کرنے کے لیے پھیلائی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments