اردو بلاگنگ کا آن لائن کورس
ہم سب کے زیر اہتمام اردو بلاگنگ کا کورس آٹھ سیشن پر مشتمل ہو گا، جو ہر اتوار کو منعقد کیے جائیں گے۔ ان میں سے چھے لیکچر عدنان خان کاکڑ دیں گے۔ کری ایٹو رائٹنگ پر ایک لیکچر وجاہت مسعود دیں گے اور سکرپٹ رائٹنگ کے بارے میں ظفر عمران اور آمنہ مفتی بتائیں گے۔ کورس مکمل کرنے پر ہم سب کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
کورس میں مندرجہ ذیل چیزیں سکھائی جائیں گی۔ ہر سیشن میں طلبا کے بھیجے گئے کسی ایک مضمون کا تجزیہ بھی کیا جائے گا۔ ہر لیکچر ایک گھنٹے طویل ہو گا۔
تحریر کے چند بنیادی اصول
اردو لکھنے کے سافٹ ویئر اور فونٹ
رموز اوقاف
چست جملہ لکھنا، مختصر نویسی
پیراگراف
پہلے تاثر کی اہمیت
تحریر میں دل چسپی پیدا کرنے کے طریقے
موضوع کی تلاش
موضوع کے مطابق ٹون
موضوع پر ریسرچ
اقتباس نقل کرنا اور حوالہ دینا
عنوان کی اہمیت
رائٹرز بلاک
تحریر کی چند اقسام جیسے تجزیہ، معلوماتی، فکشن، اسکرین رائٹنگ پر بات
مضمون کسی ادارے کو کیسے بھیجا جائے؟ گائیڈ لائن کی اہمیت
ایمیل کرنا
کورس فیس پانچ ہزار روپیہ
رجسٹر ہونے کے لیے یا دیگر معلومات کے لیے میسج کریں
فیس بک:
https://www.facebook.com/adnanwkk
ٹویٹر:
https://twitter.com/adnanwk
ایمیل:
adnan@humsub.com.pk


