سلطانہ صدیقی کی آفیشل ویب سائٹ کا اجرا


سلطانہ صدیقی میڈیا انڈسٹری کا وہ جانا مانا اور انتہائی معتبر نام ہے جو یقیناً کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں۔ ایک ایسی ہستی جس نے انتھک محنت اور جدوجہد کے ساتھ ایک چینل کی بنیاد رکھی ’مخالفتوں اور مزاحمتوں سے قطع نظر اپنی حکمت عملی پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا اور پاکستان بالخصوص اپنی خواتین کے مثبت تاثر کو دنیا بھر میں عام کرنے میں اپنا انتہائی موثر کردار ادا کیا۔

کسی بھی ادارے کی صدارت کی کرسی کی ذمہ داریاں انتہائی دشوار گزار ہوتی ہیں ’ان ذمہ داریوں کی ادائیگی بھی بہت مشکل ہوتی ہے لیکن سلطانہ صدیقی نے ان تمام مشکلات کو بطور چیلنج قبول کیا اور ہم نے دیکھا کہ اس صنف آہن نے نہ صرف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں بلکہ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی کارہائے نمایاں انجام دیے۔ سلطانہ صدیقی نے جو ایوارڈز اور تمغے حاصل کیے وہ کسی سفارش پر نہیں بلکہ اپنی شبانہ روز محنت کے صلے میں حاصل کیے ۔

ایسی کہنہ مشق ہستی تاریخ کے صفحات پر مدتوں میں اجاگر ہوتی ہیں اس لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل بالخصوص لڑکیوں تک اپنی مایہ ناز کے کارناموں‘ زندگی کے نشیب و فراز ’مشکلات‘ فیصلے کی صلاحیت ’حوصلے اور ہمت کی داستان پہنچائیں۔ قبل ازیں یہ کام کتب‘ جرائد و رسائل کے ذریعے انجام دیا جاتا تھا لیکن جدید دور کے جدت بھرے تقاضوں کے عین مطابق سلطانہ صدیقی کی زندگی کی مکمل داستان اور اس میں ہونے والی تبدیلیوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے منظر عام پر لایا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں سلطانہ صدیقی کی باقاعدہ آفیشل ویب سائٹ لانچ کردی گئی۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے ان کے ماضی اور حال میں جھانکنے کے ساتھ ان کے مستقبل کے عزائم کی بھی خبر لی جا سکتی ہے۔

نایاب و یادگار تصاویر سے مرصع ’سلطانہ صدیقی کی زندگی کی جزئیات سے سجی ہوئی یہ ویب سائٹ ایک تاریخی ورثہ ہے جسے انتھک محنت کے بعد ترتیب دیا گیا ہے‘ یقیناً اس ویب سائٹ سے جڑنے والے نہ صرف ان کی زندگی کے ہر گوشے سے آگاہ ہو سکیں گے بلکہ ان کے مستقبل کی منصوبہ بندیوں کو عملی جامہ پہنتے ہوئے بھی دیکھیں گے۔

مندرجہ ذیل لنک پر جاکر آپ بھی اس ویب سائٹ سے جڑ سکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments