’میرا دل یہ پکارے‘ سے ’مسٹر میک ایڈمز‘ تک، سال 2022 کے چھ وائرل لمحات


سوشل میڈیا پر وائرل ہونا آسان نہیں اور اس کے لیے سخت محنت درکار ہوتی ہے۔ مگر بعض اوقات اس کے لیے کسی شادی پر ڈانس یا لائیو ٹی وی شو میں غلطی بھی کافی ہوتی ہے۔

سنہ 2022 میں انڈیا میں سوشل میڈیا کے سرفہرست لمحات ان دونوں کا محظوظ کن مرکب تھے۔

1۔ ’مسٹر میک ایڈمز میں ہوں!‘

سال کے پہلے بڑے وائرل لمحات میں سے ایک مزاحیہ غلطیوں کا وہ سلسلہ تھا جو ایک انڈین چینل پر براہ راست جاری تھا۔

معروف ٹی وی چینل ٹائمز ناؤ پر ایک پینل ڈسکشن کی میزبانی کرنے والے نیوز اینکر راہل شیو شنکر تقریباً دو منٹ تک یوکرین کے ایک صحافی کو یہ سوچ کر لعنت ملامت کرتے رہے کہ وہ امریکی خارجہ پالیسی کے مبصر ڈینیل میک ایڈمز سے مخاطب ہیں۔

اینکر کو اپنی غلطی کا اس وقت احساس ہوا جب ایک دلبرداشتہ مسٹر میک ایڈمز (یعنی پینل کے دوسرے مہمان) نے جواباً چیخنا شروع کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ ’میں مسٹر میک ایڈمز ہوں! میں مسٹر میک ایڈمز ہوں اور میں نے (ابھی تک) ایک لفظ نہیں کہا ہے، لہذا مجھ پر چیخنا بند کریں!’

انڈین ٹی وی شو کے اینکر راہل شیو شنکر کی غلط فہمی: ’مسٹر مک ایڈمز میرا نام ہے اور میں نے ابھی تک ایک لفظ بھی نہیں بولا۔۔۔‘

https://twitter.com/Memeghnad/status/1499353956941586434

ٹی وہ اس لائیو گفتگو نے ‘میک ایڈمز’ کو انڈیا میں ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا کیونکہ لوگ بڑی تعداد میں ٹی وی پر اس اونچی آواز والے مباحثے کو دیکھ رہے تھے اور انھوں نے مسٹر ایڈمز کی حالت زار پر ہمدردی کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے کہا کہ ٹائمز ناؤ پر سب کو جا کر یہ کہنا چاہیے کہ ‘میں میک ایڈمز ہوں، اور میں نے ایک لفظ بھی نہیں کہا ہے۔’

خیال رہے کہ انڈیا کے بہت سے ٹی وی اینکرز کے خلاف یہ شکایت عام ہے کہ وہ شریک مہمانوں کو بولنے کا موقع نہیں دیتے ہیں، یا بہت ہی کم دیتے ہیں۔

2۔ رنویر سنگھ کا فوٹو شوٹ

https://twitter.com/to_mani/status/1550257410958413827

جولائی میں پیپر میگزین کے لیے بالی وڈ سٹار رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ نے آن لائن میمز اور لطیفوں کی دھوم مچا دی۔

زیادہ تر میمز میں اداکار کے بھڑکیلے اور شوخ انداز کے ساتھ ساتھ ان کی پُرجوش شخصیت کا حوالہ دیا گیا اور شوٹ میں ان کے قدرے عجیب و غریب پوز کو نشانہ بنایا۔

مثال کے طور پر ایک میم میں مائیکل اینجلو کی پینٹنگ ’دی کریشن آف ایڈم‘ پر رنویر سنگھ کو چپکا دیا گیا۔

جبکہ دوسروں نے ان کی عریاں تصویر کا ڈھانپ کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

لیکن ان تصاویر نے انڈیا میں غم و غصے کو بھی جنم دیا۔

رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج: ’انھوں نے خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے‘

3۔ کالے چشمے نے انٹرنیٹ پر دوبارہ قبضہ کر لیا

جون میں منعقدہ ایک شادی میں سنہ 2016 کی بالی وڈ فلم ‘بار بار دیکھو’ کا ایک ہٹ گیت پرفارم کرنے پر ناروے کی کوئیک سٹائل کی ٹیم وائرل ہو گئی۔

اپنے دوست کی شادی کے لیے سوٹ بوٹ میں ملبوس لوگوں نے دھوپ کے چشمے پہن رکھے تھے جب انھوں نے بالی وڈ کی دیگر کامیاب فلموں کے گیت پر کالے چشمے یا گوگلز کے ساتھ پرفارم کیا۔

’بھائیو، کالا چشمہ کے بغیر شادی نہیں ہوتی‘: پاکستانی نژاد بھائیوں کا ’کوئیک سٹائل‘ جو دنیا بھر میں مقبول ہوا

https://youtu.be/ardtvdR28SQ?t=205

یہ وائرل ویڈیو جلد ہی دنیا بھر کے لوگوں میں مقبول ہوئی اور لوگوں کو ڈانس کی ترغیب دینے لگی۔ اس کے ساتھ ہی یہ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر ایک ٹرینڈ بن گیا۔

مکمل کارکردگی کی ایک ویڈیو کو یوٹیوب پر 95 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے۔

ان کی انسٹاگرام ریل نے بالی وڈ سٹار کترینہ کیف کی توجہ بھی حاصل کی، جنھوں نے اصل گیت میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔

انھوں نے تبصرے کے سیکشن میں فائر والی ایموجی سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

https://www.instagram.com/p/Ca4uCJYlgcr/

4۔ انڈیا کے لوگوں کا کیلی اور نیما پال سے پیار

تنزانیہ کے بہن بھائیوں کیلی اور نیما پال کی ہندوستانی زبانوں کے بہت سارے گانوں پر مکمل ہم آہنگی کے ساتھ لپ سنکنگ (ہونٹ ہلانے کے ہنر) والی ویڈیوز نے انھیں راتوں رات انڈیا میں مشہور کر دیا اور ان کے بہت سے ہندوستانی مداح پیدا ہو گئے۔

دونوں بہن بھائی باری باری ہندی، پنجابی اور تمل کے مقبول ترین گانوں کے ساتھ لپ سنکنگ کرتے ہیں، گویا وہی گا رہے ہوں اور ساتھ میں ڈانس بھی کرتے نظر آتے ہیں اور وہ اپنی یہ ویڈیوز ٹک ٹاک (جس پر انڈیا میں اب پابندی ہے) اور انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہیں۔

وائرل ویڈیوز: انڈیا میں سوشل میڈیا پر 2021 کے یادگار لمحات

کیلی اور نیما نے تنزانیہ کے مقامی سینما گھروں میں بالی وڈ فلمیں دیکھنے کے بعد خود کو ہندی میں گانا سکھایا۔

کیلی نے گذشتہ سال بی بی سی کو بتایا: ’مجھے فلموں اور گانوں سے پیار ہو گیا ہے۔ جب آپ کسی چیز کو چاہنے لگتے ہیں تو اسے سیکھنا آسان ہو جاتا ہے۔‘

ان کی مقبول ترین ویڈیوز میں سے ایک تمل زبان کی فلم بیسٹ کا گیت ’عربی کتھو‘ پر ان کی پرفارمنس ہے جسے انسٹاگرام پر 80 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔

کیلی نے اکتوبر میں انڈیا کا دورہ کیا اور ریئلٹی ٹی وی اور ڈانس شوز میں نظر آئے۔

https://www.instagram.com/p/Ckyqt_IhjQ0/

5۔ سنہ 1954 کا گیت پھر سے ہٹ

کیلی اور نیما پال نے حال ہی میں ایک گیت پر ڈانس کیا ہے، لیکن لتا منگیشکر کی آواز میں جادو جگانے والا گیت ‘میرا دل یہ پکارے آجا’ نومبر میں سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو گیا جب ایک پاکستانی خاتون نے ایک شادی میں اس پر ڈانس کیا۔

سبز لباس میں ملبوس عائشہ نے سنہ 1954 کے بالی وڈ گیت کے ریمکس ورژن پر رقص کیا اور جلد ہی انڈین اور پاکستانی شائقین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔

ان کی ویڈیو 11 نومبر کو پوسٹ ہونے کے بعد سے 19 ملین سے زیادہ بار دیکھی جا چکی ہے۔

انھوں نے اس گیت کو مداحوں کے ایک نئے گروپ سے بھی متعارف کرایا اور اس پر 20 لاکھ سے زیادہ انسٹاگرام ریلز بنائی گئی، یہاں تک کہ بالی وڈ سٹار مادھوری دیکشت بھی اپنے آپ کو نہیں روک پائیں۔

’میرا دل یہ پکارے آ جا۔۔۔‘ عائشہ کا وائرل ہونا کچھ لوگوں کو کیوں نہیں بھا رہا؟

https://youtu.be/Fr9wu735L34

6۔ مونگ پھلی کا گانا

انڈین ریاست مغربی بنگال میں مونگ پھلی بیچنے کی کوشش کے دوران ایک خوانچہ فروش کا گیت 2022 کے پہلے چند مہینوں میں وائرل ہو گیا جب کسی نے ان کی ویڈیو بنا ڈالی۔

بھوبن بدیاکر کا گیت ’کچا بادم‘ یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ہِٹ ہونے کے ساتھ ہی ہر کسی کے لبوں پر تھا۔

اس کے بعد بدیاکر نے نظمو ریچت اور امت دھول کے ساتھ مل کر اپنے گیت پر مبنی ویڈیوز اور گانے بنائے۔

’کچا بادام‘: ایک پھیری والا جس کی زندگی سوشل میڈیا نے راتوں رات بدل کر رکھ دی

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp