کراچی ٹیسٹ کا چوتھا روز: نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی مگر میچ پر گرفت مضبوط

چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے تھے اور اس وقت تک پاکستان پر 192 رنز کی برتری حاصل تھی۔ چائے کے وقفے کے بعد اب تک نیوزی لینڈ کو صرف ایک وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ پانچویں وکٹ کی شراکت میں کیویز نے سو سے زائد رنز بنائے۔ یوں آخری دن پاکستان کو پانچویں اور آخری دن ایک بڑا ہدف عبور کرنا ہو گا۔
اس وقت نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور مائیکل بیرسویل کریز پر موجود ہیں۔ یوں تو کھانے کے وقفے کے بعد سے پاکستانی بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے، اور پاکستان دوسرے سیشن میں تین کھلاڑیوں کی راہ بھی دکھائی ہے لیکن فی الحال میچ پر نیوزی لینڈ کی گرفت خاصی مضبوط دکھائی دے رہی ہے اور پاکستان کو فوری وکٹوں کی ضرورت ہے۔
پاکستان کی جانب سے دوسرے سیشن میں ابرار احمد، نسیم شاہ اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پورے سیشن کے دوران کئی ایل بی ڈبلیو شاؤٹس بھی ہوئے، جن پر ریویو بھی لیے گئے اور اس دوران سوشل میڈیا پر خراب امپائرنگ کی بازگشت بھی سنائی دی جاتی رہی۔

خیال رہے کہ چوتھے دن کا آغاز پاکستان نے 407 رنز نو کھلاڑیوں کے نقصان پر کیا لیکن اس میں صرف ایک ہی رن کا اضافہ ہو سکا کیوں کہ دن کے پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر اش سودھی نے ابرار احمد کو ایل بی ڈبلیو کر کے پاکستان کی اننگز کو تمام کر دیا۔
نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نہیں ہوا اور فاسٹ بولر میر حمزہ نے اپنی سپیل کی پہلی ہی گیند پر ڈیوون کانوے کو بولڈ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے
بولرز جو شام کا سبق صبح بھول بیٹھے، سمیع چوہدری کا کالم
’سعود شکیل کی جگہ یہ اننگز کین ولیمسن نے کھیلی ہوتی تو سب تعریف کرتے‘
نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں امام الحق کے 74 رنز، بابر اعظم کا رن آؤٹ زیرِ بحث
ان کی وکٹ کے بعد سے کپتان کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے کھانے کے وقفے تک 71 رنز کی شراکت قائم کی۔ ٹام لیتھم کے خلاف پاکستان نے ایک مرتبہ ریویو لیا، اور ایک مرتبہ امپائر نے انھیں آؤٹ دیا لیکن وہ دونوں ہی مرتبہ آؤٹ نہیں ہوئے۔
کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم نسیم شاہ کا نشانہ بنے۔ ان کا خوبصورت کیچ ابرار احمد نے پکڑا۔ اس سے اگلے ہی اوور میں کین ولیمسن کی اہم وکٹ ابرار نے حاصل کی اور وہ بالآخر ولیمسن کو ایل بی ڈبلیو کرنے میں کامیاب ہوئے۔
حسن علی جو اس میچ میں ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد واپسی کر رہے ہیں نے اپنی پہلی وکٹ حاصل کی اور ہینری نکلز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کا کیچ بابر اعظم نے پکڑا۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).