’اعظم خان۔۔ میچ اور دل دونوں جیت لیے‘


پاکستان سپر لیگ 8 کے راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ مگر حقیقت میں یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ یہ شکست صرف ’ایک وکٹ‘ یعنی اعظم خان کی وجہ سے ممکن ہو سکی ہے۔ وہی ہوا جس کا کراچی کو ڈر اور اسلام آباد کو امید تھی۔ 200 سے زائد رنز کے تعاقب میں اعظم خان کا بلا آر پار ایسے چلا کہ جیسے ان کے ہاتھ میں کسی نے ’چپو‘ تھما دیا ہو۔

بس جیسے جیسے وقت گزرتا گیا اعظم خان اسلام آباد کی ناؤ کو اپنے ’چپو‘ سے ایک بڑے ہدف کے مزید قریب دھکیلتے گئے۔ اعظم خان نے وکٹ کے ہر طرف اپنا بلا ایسے گھمایا کہ کوئی وار خالی نہیں گیا۔ ان کی اس اننگز کی خاص بات آف اور لیگ سائیڈز پر بہترین انداز میں بال کو باؤنڈری کی راہ دکھانا تھا۔ انھوں نے چکھے تو چار مارے مگر آٹھ چوکوں سے انھوں نے کراچی کی امیدوں پر جیسے ’رُولر‘ پھیر دیا۔

اعظم خان نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 41 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔ اس سیزن میں وہ اپنے باپ کی کوچنگ میں کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک میچ میں 97 رنز بنا کر اپنا لوہا منوا چکے تھے۔

معین خان تو اپنی ٹیم کی شکست کا دکھ سہہ گئے مگر اعظم کی یہ روش آج پولین میں اپنی ٹیم کے ہمراہ بیٹھے کراچی کنگز کے کوچ وسیم اکرم کو اگلےسیزن تک بے چین کر گئی۔

PSL 8

اعظم خان کریز پر ہوں اور دل کی دھڑکنے تیز نہ ہوں یہ ممکن نہیں ہے۔ آج بھی اعظم خان نے سب سے خوب داد سمیٹی۔

اب اعظم خان ایسی پرفارمنس دیں کہ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں تو بھلا آن لائن انصاف نہ ہو یہ کیسے ممکن ہے؟

’لڑائی جاری ہے‘

https://twitter.com/thePSLt20/status/1631698076816531456?s=20

جب اعظم خان کھیلنے کے لیے میدان میں اترے تو پاکستان سپر لیگ کی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ بگل بجا دیا گیا تھا کہ اب لڑائی کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔ پھر کچھ ایسا ہی ہوا کہ باہر دل تھامے بیٹھے شائقین کے لیے اعظم خان کا کیچ تھامنا محال ہو گیا۔

میچ اور دل دونوں جیت لیے

کسی کھلاڑی کے لیے اس سے خوشگوار لمحہ شاید کوئی نہیں ہوتا جب اس کی پرفارمنس سے پوری ٹیم خوش ہو اور جشن منا رہی ہو۔ ان کی ٹیم نے ان کا سوشل میڈیا پر بھی آ کر منفرد انداز میں شکریہ ادا کیا۔

https://twitter.com/IsbUnited/status/1631717454648078336?s=20

صارف عاطف خان نے لکھا کہ جس طرح اعظم خان نے اپنے ناقدین کو مداحوں میں بدلا یہ ایک طویل سفر ہے۔ انھوں نے جارحانہ انداز والی اعظم خان کی اننگز کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے وہ سفر۔۔۔

انھوں نے اعظم خان سے کہا کہ آپ نے تمام سوالات کے جوابات اپنے بلے سے دیے ہیں اور دنیا یہ سب دیکھے گی۔

https://twitter.com/atifaven/status/1631702710402826240?s=20

کرکٹ کے مداح اویس توحید نے لکھا کہ اس لڑکے اعظم خان نے اپنی سنسنی خیز کارکردگی سے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

ان کے مطابق اعظم خان اپنے والد معین خان کی طرح ہی بہادری سے کھیلتے ہیں۔

https://twitter.com/OwaisTohid/status/1631748808173387782?s=20

کرکٹ تجزیہ کار کے آصف نے لکھا کہ اعظم خان کی انتہائی سمجھداری والی اور تباہ کن اننگز کو سراہنا ہی پڑے گا۔

https://twitter.com/kasif15/status/1631764506283069440?s=20

شائقین کو جہاں اعظم خان سے مستقبل میں اس طرح کی پرفارمنس کی توقع ہے وہیں ان کے ایسے بھی مداح ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ اعظم خان نے اپنے آپ کو وقت کے ساتھ ساتھ اس قابل بنا لیا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کی دہلیز تک پہنچ گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments