اداکار قوی خان انتقال کر گئے


فلم اور ٹیلی ویژن کے لیجنڈری اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ قوی خان کینیڈا میں زیر علاج تھے۔

وہ 15 نومبر 1942 کو پیدا ہوئے تھے، انہوں نے 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اداکار قوی خان اپنے صاحبزادے عدنان قوی کے ساتھ کینیڈا میں مقیم تھے۔ اداکار قوی کینیڈا کے ’وان‘ شہر کے اسپتال میں داخل تھے ۔ عدنان قوی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قوی خان کی نمازِ جنازہ، و دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنا کیریئر ریڈیو پاکستان سے شروع کیا تھا۔ قوی خان کو پرایئڈ آف پرفارمنس اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ قوی خان نے کم و بیش 200 فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے بے شمار ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج ڈراموں میں کام کیا، قوی خان کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments