کوئٹہ کو ہرا کر اسلام آباد بھی پلے آف میں: ’سیفی بھائی پر ترس آ رہا ہے، کرکٹ کتنی ظالم ہو سکتی ہے‘
راولپنڈی میں کھیلے گئے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور بہت کم سکور پر ہی اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس نقصان کا ازالہ کافی حد تک محمد نواز اور نجیب اللہ زادران کے درمیان 104 رنز کی شراکت سے ہوا۔ محمد نواز 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نجیب اللہ زادران نے 59 رنز بنائے اور ٹیم کو گرداب سے نکال لائے۔ عمر اکمل نے رہی سہی کسر پوری کرتے ہوئے چھکوں کی برسات کردی اور صرف 14 گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز سکور کر کے اپنی ٹیم کو 179 رنز کے ہدف تک پہنچا دیا۔ عمر اکمل کے بارے میں میچ کے آخر میں عمر گل نے کہا کہ جس طرح عمر اکمل نے کھیلا ہے، وہ ایک بار ہمیں میچ میں دوبارہ واپس لے آئے تھے۔

اس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور پہلی ہی گیند پر رحمان اللہ گرباز ایل بی ڈبلیو ہو گئے لیکن کولن منرو نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔
اسلام آباد کی چھ وکٹیں صرف 111 ر نز پر گر چکی تھیں۔ پھر ایک بار اپنے والد کی کوچنگ میں کھیلنے والی ٹیم سے اعظم خان کا سامنا ہوا۔ اعظم خان نے پھر وہی کیا جس کی وہ شہرت رکھتے ہیں۔ فہیم اشرف کے ساتھ مل کر انھوں نے اپنی ٹیم کو اس مشکل سے ہدف کے ساحل تک لے گئے۔ اعظم خان جب 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس وقت ٹیم کا مجموعی سکور 169 رنز تھا۔
فہیم اشرف نے تین گیندوں پہلے ہی ہدف پورا کر دیا۔ وہ 39 رنز بنا کر ناؤٹ آؤٹ رہے۔
اعدادوشمار پر نظر رکھ کر حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے مشہور شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک ٹورنامنٹ میں سات میں سے پانچ میچز جیت چکی ہے۔
https://twitter.com/ShahidNadeem_PK/status/1632438373993308163?s=20
’نہیں جیتے گا ہمارا مرضی‘
سوشل میڈیا پر صارفین نے اس میچ پر اپنے انداز میں تبصرے اور تجزیے پیش کیے۔ کوئٹہ ایک بار پھر ہاری تو شاہد ندیم پی کے نامی ایک صارف نے لکھا کہ ‘سیفی بھائی پر ترس آ رہا ہے، کرکٹ کتنی ظالم ہو سکتی ہے’۔
https://twitter.com/SajSadiqCricket/status/1632390622601420805?s=20
مبصر خان نے جس طرح کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا کیچ پکڑا وہ شائقین کے دل کو بھا گیا۔ ایک یقینی باؤنڈری کو کیچ میں تبدیل کرنے کا یہ انداز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
https://twitter.com/UnderKashmir/status/1632437383563190272?s=20
ایک صارف نے معین اختر کے کامیڈی پروگرام کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے چند الفاظ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مسلسل شکست سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ ’نہیں جیتے گا ہمارا مرضی۔۔۔‘

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).