گرفتار کر کے میرے ساتھ وہ کرنا تھا جو اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ کیا تھا: عمران خان


عمران خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ ’ملک کی سب بڑی پارٹی کے سربراہ کو فوج پکڑنے آ جاتی ہے۔ ‘

’جب میں نے کہہ دیا کہ میں 18 کو آ رہا ہوں۔ یہ بدنیت تھے۔ یہ مجھے جیل لے جانا چاہتے ہیں۔ جو لندن میں بیٹھا ہوا ہے وہ کہتا ہے اس کو جیل میں ڈالو میں تب آؤں گا۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے پتا تھا کہ میں نے 18 کو عداlت میں جانا ہے تو 15 کو پولیس پہنچ جاتی ہے۔ عدالت نے بھی ان سے پوچھا تین دن ان کے ساتھ کیا کرنا تھا۔‘

عمران خان نے کہا ’مجھے پتا تھا جو کرنا تھا۔ جو اعظم سواتی اور شہباز گِل کے ساتھ کیا۔ ‘

لاہور میں پارٹی کارکنان سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر ایسا حملہ ہوا جیسے میں دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہوں۔ پچاس سال سے لوگ مجھے جانتے ہیں۔ ’

’پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عوام پیسہ مجھے دیتی ہے۔ تین ہسپتال اور دو یونیورسٹیاں خیراتی بنائیں‘ ۔

عمران خان نے لاہور میں پی ٹی آئی کارکن کی ہلاک کے واقع کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’انھوں نے اس درویش ظلِ شاہ کے ساتھ جو کیا۔ ان کو خدا کا خوف نہیں۔ سوائے پیار کے اس کی زندگی میں کچھ نہیں تھا۔ اس پر کتنا تشدد کیا۔ ‘

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں الیکشن نہ ہو جائے عمران خان اقتدار میں نہ آ جائے۔ ‘

انھوں نے کہا ’جب مجھے پتا چلا کہ اتنی فورس لے کر وہ یہاں آ گئے ہیں۔ اس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے صدر کو یقین دہانی دی۔ وہ گئے اور لاہور ہائی کورٹ سے جا کر کہا کہ وہ عدالت پہنچ جائیں گے۔ انھیں آئی جی نہیں ملا۔ اس سے ہم سمجھ گئے کہ ان کی نیت ٹھیک نہیں۔ ‘

تحریکِ انصاف کے سربراہ کا لہنا تھا کہ ’مجھے جیل میں ڈالنے کی کوشش لندن پلان کا حصہ ہے۔ نواز شریف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ عمران خان کو جیل میں لائیں گے۔ ‘

’الزام ثابت کریں سیاست چھوڑ دوں گا‘

انھوں نے بتایا کہ ان پر مزید کیسز کیے ہیں ’مجھ پر اب 85 کیسز ہو گئے ہیں۔ عنقریب سنچری ہو جائے گی۔‘

عمران خان کا کارکنوں سے خطاب کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی اس ملک کا قانون نہیں توڑا۔ ایک کیس ثابت کریں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ ‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ان کا مقصد ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈال کر الیکشن کروا دو۔ عمران خان جیل میں ہو گا تو کسی طرح چوروں کو جتوا دو۔‘

’انتخابات میں ٹکٹ خود دوں گا‘

انھوں نِے آئندہ انتخابات میں اپنی پارٹی کی جانب سے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا کہ اس مرتبہ ان کی جماعت کے نمائندوں کا انتخاب وہ خود کریں گے۔

ان کا کہنا تھا ’اس سے پہلے ٹکٹ کوئی اور دیتا تھا 2018 میں غلط ٹکٹ دیے گئے۔ پیسے بھی لیے گئے۔ اس بار میں خود ٹکٹ دوں گا۔ جہاں شک ہو گا میں خود انٹرویو کروں گا۔ میرٹ پر ٹکٹ دوں گا۔ ‘

انھوں نے یقین دہانی کروائی کہ ’دس سال کرکٹ ٹیم کا کپتان رہا، کوئی نہیں کہ سکتا کہ میرٹ کے علاوہ ٹیم سلیکشن کی۔ ‘

انھوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا ’جن کو ٹکٹ نہ ملے وہ ناراض نہ ہوں۔ اٹھ کھڑے نہ ہوں۔ ملک کے نازک دور میں ملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ جو فیصلہ بھی ہو پارٹی کا حصہ رہنا ہے۔ یہ گارنٹی دیتا ہوں کہ پارٹی آپ کو نہیں بھولے گی‘ ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments