میں میں میں… ہم ہم ہم


اس سے قبل کی تحریر لسانی آلہ تکنیک ’وہ یا دوسرے‘ Them پر مبنی تھی، آج کی ’میں یا ہم‘ I، We or Us پر مشتمل ہے۔ اس تکنیک کے مطابق فاعل یا متکلم اپنے آپ کو ، اپنے لوگوں کو ، اپنی پارٹی کو یا اپنے اقدامات کو راست اور درست بیان کرتا یا قرار دیتا ہے۔ انہوں نے خود کیا کیا کام کیے یا کرنے کا ارادہ یا دعوی یا اپنی کامیابیوں کا بیان نیز ان کی حکومت بر قرار نہ رہنے کی صورت میں بیانیہ کیا شکل اختیار کرتا ہے ؛ملاحظہ کریں۔

خبروں کی ترتیب و پیش کش میں منطقی و موضوعاتی ارتباط ملحوظ رکھا گیا ہے لہٰذا خبروں کے درمیان ربط پیدا کرنے کے لیے کسی لفظ، جملے یا فقرے کی ضرورت نہیں سمجھی گئی وگرنہ ذومعنویت کا لطف جاتا رہتا بلکہ ایک سرخی تو اس خیال سے حذف کردی کہ بین السطور کی حظ اندوزی متاثر ہوتی۔

1۔ آدھی کابینہ تنخواہ نہیں لے گی، وزیر اعظم ؛جلد کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کریں گے
لگژری گاڑیاں واپس، مفت بجلی ختم، سفر اکانومی کلاس میں، بھرتیاں بند، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ کم
اداروں کا بجٹ 15 فیصد اور ایگزیکٹو الاؤنس 25 فیصد کم کیا جائے گا۔ (22 فروری 2023ء)

2۔ نون لیگ پہاڑ ہے گرنے والا پتھر ہو گا، نواز شریف کی 9 سالہ کارکردگی نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

مہنگائی کا احساس ہے، اسحق ڈار پر یقین رکھیں معیشت بہتر ہوگی۔
3۔ قوم کی بھلائی کے لئے 100 بار بھی مانگوں گا
بھرپور کاوشوں سے تنہائی ختم کی۔ شہباز شریف

4۔ نواز شریف کی جانب سے مہنگائی میں کمی لانے، ڈالر اور روپے میں فرق کو کم کرنے کے اہم اہداف دیے گئے ہیں۔

5۔ سفر جہاں ختم ہوا تھا وہیں سے آغاز کروں گا
کوشش ہوگی گرتی معیشت کو مستحکم اور اس کی سمت درست کروں۔
6۔ ماضی میں روپے کو یرغمال بننے دیا نہ آئندہ بننے دیں گے۔
7۔ مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا۔
8۔ اتحادی حکومت نے ڈیفالٹ سے بچا لیا
سیلاب پر سیاست نہیں کی جس قدر ممکن ہے متاثرین کی مدد کریں گے، حکومتی مشینری فعال

9۔ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط مانیں، معاہدہ ہو جائے گا، مریم اپنی بہادری سے اس مقام تک پہنچیں، شہباز شریف

10۔ اللہ اور عوام کو جوابدہ، ذمہ داری پوری کرنے کا موقع ضائع نہیں کروں گا، شہباز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو کر یقین دہانی

11۔ امداد کی ایک ایک پائی کا شفافیت کے ساتھ استعمال یقینی بنائیں گے، شہباز شریف

12۔ متاثرین کے لئے زبانی ہمدردی کافی نہیں، عملی اقدامات کی ضرورت، قوم کو پتا چل گیا کون ان کے ساتھ ہے، شہباز شریف

13۔ میرے اور عمران کے 4، 4 سال کا موازنہ کیا جائے، نواز شریف
14۔ نواز شریف کو انصاف ملنا چاہیے، مریم نواز
15۔ شیر ہی قوم کو مسائل پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا، مریم نواز
16۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں وافر گندم کے ذخائر یقینی بنا لئے۔
17۔ شہباز شریف نے پاکستان کا مقدمہ دنیا کے سامنے موثر انداز میں پیش کر دیا۔

18۔ منتقم مزاج نہیں، آئین او ر قانون کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے، کیسے ہو میرا کوئی لینا دینا نہیں

ٹیریان کیس ذاتی پہلو، اس پر جانا نہیں چاہتی، مریم نواز
19۔ انصاف کے دو معیار ہوں گے تو کبھی چپ نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز
20۔ مرضی کے آرمی چیف کا کبھی ہم نے کہا نہ سوچا، رانا ثناء اللہ
21۔ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، انتخابات جیت کر ہم آئندہ حکومت بنائیں گے، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

22۔ ماضی میں دہشتگردوں نے مجھے اور پارٹی کو دھمکیاں دیں، الزامات سنجیدہ، عدالت جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو

23۔ سازش اصل میں نواز شریف کے خلاف ہوئی، مریم نواز
24۔ ہمارے گرفتار سینئر رہنماؤں سے دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، عمران خان
25۔ میں نے نہ دن دیکھا نہ رات بس شہر کے لئے کام کیا لیکن میری پذیرائی نہیں کی گئی۔
26۔ ادارے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے آئے ہیں، غلطیوں کو دیکھا جائے گا، مرتضیٰ وہاب
27۔ میں تنخواہ نہیں لیتا، مفتاح اسماعیل
اکتوبر سے ٹیرف کم ہو جائے گا بجلی سستی ہو جائے گی۔ 18 ستمبر 2022ء
28۔ کورونا کی تباہی کے باوجود ایکسپورٹ 24 سے 32 ارب ڈالرز پر پہنچائی۔ عمران خان
29۔ الیکشن تاریخ کا اعلان تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے، فواد چوہدری
30۔ عمران خان کی کال پر ملک کی جیلیں بھر دیں گے، تحریک انصاف

پہلے ہم گرفتاری دیں گے پھر عوام، جیلیں کم پڑ جائیں گی مگر ہمارا جذبہ ماند نہیں پڑے گا، فرخ حبیب، فواد، مسرت جمشید

31۔ منصوبہ سازوں نے مجھ پر حملے کو مذہبی جنونی کارروائی بنا دیا، عمران خان
32۔ تحریک انصاف کو بکھیرنے کی خواہش رکھنے والے خود بکھر جائیں گے، شاہ محمود قریشی
33۔ مجھے عدالت بلا کر قتل کرانے کی سازش ہو رہی ہے، PTIچیئر مین (6 مارچ 2023ء)
34۔ ملکی سالمیت کے لئے خاموش ورنہ تمام کرداروں کو ننگا کر دیں، جاوید لطیف (26 دسمبر 2022ء)

35۔ آڈیوز، ویڈیوز لیک کر کے گند پھیلایا جا رہا ہے، دین میں پردہ پوشی کا حکم ہے، عمران خان (26 دسمبر 2022ء)

36۔ سیاستدان مسائل خود حل کریں، آرمی چیف کا عمران سے ملاقات سے انکار

فوج سیاست میں مداخلت کرے گی نہ سیاسی کردار ادا کرے گی، بطور آرمی چیف میرا کیا کام کہ میں سیاستدانوں سے ملوں، جنرل عاصم منیر (8 مارچ2023ء)

37۔ مشکل وقت اور ڈیفالٹ خطرہ ختم، آرمی چیف
ملک ترقی کرے گا، کاروباری شخصیات کو یقین دہانی

قوموں پر مشکلات آتی ہیں، بدتر حالات کو پیچھے چھوڑ چکے، ہم قائم و دائم رہیں گے، خوشحال قوم بن کر ابھریں گے، جنرل سید عاصم منیر

پاکستان موجودہ امتحان میں کامیاب ہو جائے گا، معاشی مشکلات پر قابو پالیں گے، کاروباری افراد پر عزم اور پر اعتماد رہیں، آرمی چیف کا اسلامی تعلیمات کا حوالہ

آئی ایم ایف شرائط کو پورا کر دیا گیا ہے ، چند روز میں معاہدہ ہو جائے گا، جنرل عاصم منیر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی شرکاء کو بریفنگ (8 مارچ2023ء)

38۔ معاشی بحالی کا قومی پلان تیار، غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت کے لئے کونسل قائم، وزیر اعظم، آرمی چیف و وزرائے اعلیٰ کا مل کر رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق

مسائل فوری دور ہوں گے، شہباز شریف، حکومتی پلان سماجی و معاشی خوشحالی کی بنیاد، بھرپور حمایت کرتے ہیں، جنرل عاصم منیر

حکومتیں بدلنے پر بھی پالیسی کا تسلسل، 5 سال میں ایک کروڑ تک نوکریاں (21 جون 2023ء)
39۔ ہم کہتے ہیں تمام اسٹیک ہولڈر بیٹھ کر متفقہ فیصلہ کریں، گورنر کے پی
40۔ جلد اچھی خبر آنے والی ہے، کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر معاملہ نمٹانا چاہیے۔ (صدر )

Facebook Comments HS