موسٰی نیکہ سکول اینڈ کالج وانا اور عید ملن پارٹی۔۔


1981ء  میں قائم وانا وزیرستان کا واحد ہائی سکول جس کو بعد میں کالج کا درجہ دیا گیا، اب تک 40  و   42  عرصہ گزرا مگر تاحال آباد، وانا وزیرستان کو تعلیم جیسی روشنی و نعمت سے منور کر رہا ہے۔ پشتو زبان میں "نیکہ” دادا و پردادا کو جبکہ وزیرستان میں اباد قبائل میں وزیر قبیلہ کا جدامجد موسیٰ تھا۔ خدا پرست اور درویش صفت ہونے کی وجہ سے موسیٰ کے نواسے و پڑپوتے اپنے پردادا کو "درویش "بھی کہتے۔ ان کا مزار پاک افغان بارڈر کے نزدیک انگور اڈہ سے کچھ فاصلے پر بیرمل نامی علاقے میں واقع لوگوں کیلئے روحانی ہستی کا درجہ ہونے کی وجہ سے ان کا قبر تبرک کا درجہ رکھتا ہے اور لوگ ان کے قبر پر نذرانے چڑھاتے ہیں۔ درویش و موسیٰ سے بے پناہ محبت کی بناء پر وزیر قبیلے نے نئی سکول کو موسیٰ نیکہ کا نام دیا گیا جو تاحال اسی نام سے قائم ہے۔

 ہر سال کی طرح اس سال بعد بکرا عید کے ساتویں دن موسیٰ نیکہ سکول اینڈ کالج وانا کے مین ہال میں عید ملن پارٹی کی طرز پر تمام ایکس موسانئن کیلئے سکول انتظامیہ و بعض گریجویٹ و انڈر گریجویٹ ایکس موسانئن کی دلچسپی کی وجہ سے "ایکس موسانئن” کے نام سے شاندار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں سن 83  سے لے کے  2022ء  تک جتنے سٹوڈنٹس موسیٰ نیکہ سکول اینڈ کالج وانا سے فارع التحصیل تھے میں سے اکثر نے شرکت کئیں۔ ان فارغ التحصیل طلبہ میں سے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے تھے۔
 کلاس فیلوں، رومیٹس اور دوست سالوں بچھڑے ایک دوسرے سے گلے ملاتے اور ہنستے یو سالوں سے مر جائے چہروں پر ایک رونقیں تھے۔ پروگرام میں زیادہ ایکس سٹوڈنٹس نے سکول لائف میں درپیش فنی لمحات کو اپنے ایکس فیلوں کے ساتھ شیئر کئیں۔بعض نے تجویزیں بھی پیش کئے۔کچھ نے اصلاح برائے تنقید کیا جبکہ چند ایکس فیلوں کے چہروں پر شکوے شکایتیں بھی تھے۔ پروگرام میں دیگر ایکٹیویٹی کے ساتھ علاقائی ڈانس یعنی اتنڑھ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں پہلے 2010ء  تک تمام ایکس موسانئن نے حصہ لیا جس میں سکول  پرنسپل محترم گل حسن جو بذات خود ایکس موسانئن تھا نے بھی حصہ لیا۔ جبکہ بعد میں ہر بیچ نے علیحد علیحدہ لیا۔
پروگرام کا اختتامیہ اگرچہ اتنڑھ پر ہی ہوا مگر سب سے دلچسپ لمحات تب بنے جب اتنڑھ شروع ہوا تو عین اس وقت اسمان کو بادل نے ڈھانپ لیا اور یک دم تیز موسلادھار بارش شروع ہوا اور بارش کی وجہ سے موسم یکسر تبدیل ہوا۔

Facebook Comments HS