نیٹ ورک


پیدا ہونے سے لیکر قبر تک انسان مختلف نیٹ ورکس پر رہتا ہے۔ اس کے نیٹ ورک تبدیل ہوتے رہتے ہیں ۔ جیسے جیسے زندگی گزرتی رہتی ہے۔
جب رانگ نمبر سے کال آتی ہے تو انسان اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور پھر اللہ تعالی اس کو ہدایت دیتے ہیں اور وہ صحیح نیٹ ورک پر آجاتا ہے۔
میں بقلم خود مختلف ادوار میں مختلف نیٹ ورکس کا حصہ رہا اور جب ہدایت ملی تو واپسی کا راستہ کھلا تھا۔ شکرالحمد للہ
اللہ باری تعالی اور تمام انبیاء کے بعد آپ کی سمجھ اور دعا کیلئے آپ کے والدین کافی ہیں۔ والدین اڑھائی ولیوں کے برابر درجہ رکھتے ہیں ۔ آج تک اللہ کا کوئی نیک بندہ اور ولی ایسا نہیں ملا جو اڑھائی ولیوں سے اوپر مقام رکھتا ہو۔ جس کے بارے میں بتایا گیا ہو کہ یہ پانچ یا دس ولیوں کے برابر ہے۔
اللہ کے بہت سے نیک بندے آئے اور آتے رہیں گے۔ سب نے نیک عمل کئے اللہ تعالی ان کو جزائے خیر عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں ان کے درجات کو مزید بلند فرمائیں آمین۔
میں مختلف مکاتب فکر کے زندہ علماء سے ملنے جاتا رہتا ہوں تاکہ کچھ نیا سننے اور سمجھنے کو مل سکے ۔
میرے ایک ٹیلیویژن کے ساتھی نے ایک بزرگوں کا بتایا کہ وقت کے ولی ہیں ان کے والد ان سے بھی بڑے ولی تھے۔ اور وہ تتہ پانی ترامڑی چوک اسلام سے آگے رہتے ہیں ۔ میں ایڈریس سمجھ کر چلا گیا
دس بارہ لوگ زمین پر انکے پاس بیٹھے تھے میں بھی بیٹھ گیا۔ اپنی نیکیاں بتا رہے تھے عجیب لگا۔ برداشت کیا۔ کہنے لگے رات کو قبلہ والد صاحب خواب میں آئے تھے کہنے لگے جو بھی میرے عرس کیلئے زیادہ سے زیادہ چندہ دیگا میں اسکو خود اپنے ساتھ جنت میں لیکر جاوں گا وہ میری ذمہ داری ہے ۔ میرے منہ سے استغفراللہ نکل گیا۔ اور بزرگوں کی تقریبا جان ہی نکل گئی۔ لیکن انھوں نے باقی پارٹیوں کی طرف دھیان دیا اور پیسے وصولنے لگ گئے ماشاء الله کافی لوگوں کو جنت خریدتے دیکھا ۔ میری طرف متوجہ ہوئے آپ کا کیا پروگرام ہے۔ میں نے عرض کی محترم میں دوسرے راستے سے جنت میں جاوں گا جو اللہ کا بتایا ہوا راستہ ہے۔ اور جو اللہ کی بنائی ہوئی جنت ہے۔ماشاءاللہ مناسب ڈھیٹ انسان تھے کہنے لگے موقع نہ ضائع کریں عرض کی جناب خود بھی پیسے ڈالیں ورنہ کہیں آپ میرے ساتھ دوزخ میں ہی نہ رہ جائیں۔ اور چلا آیا۔
میں جہاں تک جاسکتا تھا سب قبروں اور مزاروں پر گیا اور فاتحہ پڑھی اور کچھ تصویریں بنائی اور واپس آگیا۔ جہاں تک عقیدت سے سجدہ کرنا یے تو وہ تو میں روضہ رسول صلی علیہ وسلم کے ہاں حاضری پر بھی نہیں کرسکا اور نہ ہی اسکا حکم ہے۔
باقی جگہوں پر تو سوچنا بھی نہ۔
سجدہ صرف اللہ کیلئے ہے اور اسی کو ہمیشہ کرتا رہوں گا انشاء الله
پیروں فقیروں سے الگ ہوکر لیفٹ والے قبلے کا بھی کچھ عرصہ رکن رہا پر میرے اللہ مجھے واپس اپنے راستے پر لے آئے شکر الحمدللہ ۔
رانگ نمبر سے آگاہی کا سلسلہ کوئی ٹھیکداری نہیں ہے بس با آواز بلند اعلان کرنا ہے ۔ کہ صحیح اور غلط کا فرق کیا ہے۔ اگر آپ کو میری پوسٹ تنگ کرتی ہیں تو پلیز اپنا نیٹ ورک چیک کرلیں اپنا خون مت جلائیں۔۔ جیسے کچھ لوگ سادہ لوگوں کو بابوں کے کرشمے سنا کر ان کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔
کچھ لوگوں کا خیال ہے بابے قبر میں زندہ ہیں تو دوستو میں مزاروں پر فوٹوگرافی کرنے سے پہلے ہمیشہ فاتحہ پڑھتا ہوں اور پھر پوچھتا ہوں کہ بابا جی آپکے مزار پر فوٹوگرافی کرلوں ۔ اور جواب میں خاموشی پاکر اس کو مثبت اشارہ سمجھ کر جیسے بہت سی بچیوں کی شادی کردی جاتی ہے کہ خاموشی ہاں ہی ہوتی ہے۔ کام شروع کردیتا ہوں ہوں تھوڑی دیر میں مزار والوں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں کہ کس سے پوچھ کر فوٹو گرافی کر رہے ہیں۔ بتا دیتا ہوں بابا جی سے۔ کیا انھوں نے آپ کو بتایا نہیں۔ پھر خاموشی ہی رہ جاتی ہے یا چند تصویریں ۔
اپنے نیٹ ورک کو چیک کرتے رہا کریں کہیں رونگ نیٹ ورک پر تو نہیں ہیں جو رانگ نمبروں سے واسطہ پڑ گیا ہے۔
رانگ نمبروں سے جان چھڑائے اور اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیے جوکہ صراط مستقیم ہے اور بہترین نیٹ ورک ہے۔ اللہ تعالی سے ہم سب کیلئے ہدایت اور صحیح راستے کی دعا ہے۔

Facebook Comments HS