شمالی وزیرستان کے کالجز اور سکول لائبریری سے محروم کیوں؟


لائبریری ”لاطینی“ زبان کا لفظ ہے جو ”لائبر“ سے بنا ہے اس کا معنی ہے کتاب، سادہ الفاظ میں یوں سمجھئے کہ لائبریری اس جگہ کو کہتے ہیں جہاں کتابوں، رسالوں، اخباروں اور معلوماتی مواد کو جمع کیا جاتا ہے۔ اردو اور فارسی میں اس کے لئے کتب خانہ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔

جب میں ورکنگ فوکس گرائمر ہائر سیکنڈری سکول سرائے نورگ میں پڑھتا تھا تو اس سکول میں ایک بڑی لائبریری تھی۔ ہفتے میں ایک کلاس ہماری لائبریری کا تھا اور ہم بریک ٹائم بھی کبھی کبھی چکر لگاتے تھے۔ لائبریری میں ہر قسم کی کتابیں موجود تھی جیساک ہ تاریخی کتابیں، جدید سائنس کتابیں، اخبار، ناول، کہانی وغیرہ۔ ہم ہفتے میں ایک دو کتاب لائبریری سے لا کے ہفتے بعد واپس بھی کرتے تھے۔ لائبریری کا ایک سب سے اہم فائدہ یہ بھی ہے کہ ہر طالب علم ہر کتاب کو نہیں خرید سکتا، مگر لائبریری میں انہیں کئی بہترین کتابیں میسر ہو سکتی ہیں۔ لائبریری صرف کتابیں یا کتب بینی کے لیے ایک ماحول مہیا نہیں کرتی بلکہ یہ معاشرے کا وہ حصہ ہے جہاں باقاعدہ مستقبل کی نشوونما ہو رہی ہوتی ہے۔ روزانہ نیا اخبار بھی آتا تھا وہ بھی انگریزی Dawn Newspaper اور اردو مشرق اور آج تھے۔ ہم بچے تھے 2013 کی بات ہے ساتویں کلاس میں تھے ہم کہانیاں کی کتابیں پڑھتے تھے اور اخبارات میں sports کے خبریں پڑھتے تھے، بچے تھے کرکٹ سے بہت شوق تھا۔ ہمارے زمانے میں سر Nisar Adil ہمارا لائبریرین جو بہت اچھے اخلاق کا مالک تھے۔ جب ہم لائبریری میں شور کرتے تو بہت غصہ بھی ہوتا تھا۔ اللہ لمبی زندگی دے اور کامیاب کرے۔ میں سکول کا دور بہت Miss کرتا ہوں۔ وہ کہتے ہے نا ”کہ سکول لائف نہ ملی گی دوبارہ“ ۔ مجھے اس وقت کتابوں سے محبت ہونی لگی۔ لیکن افسوس یہاں شمالی وزیرستان میں کسی ایک کالج اور سکول میں لائبریری نہیں ہیں۔ آج کل تعلیم سے ایک کاروبار بنا رکھا ہے سب بورڈ میں سفارش میں لگے ہوئے تاکہ ہمارے سکول ٹاپ پوزیشن پر آئے اور ہمارے سکول میں زیادہ طالب علم داخلے لے زیادہ پیسے کماؤ۔ طالب علم کے لئے ایک لائبریری کھولے تاکہ طالب علم کتابیں میں لگے، کتابیں سے محبت کرنے لگے۔ زیادہ مارکس اور سفارش سے بہتر ہے کہ طالب علم کو کتاب کی اہمیت اور محبت پیدا کرے۔ پھر دیکھنا مارکس تمہارے پیچھے بھاگیں گے۔ یاد رہے کہ تعلیم و تعلم کے لئے جہاں کتاب استاد اور تعلیمی ادارے کی سخت ضرورت ہے وہیں لائبریری کا ہونا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Facebook Comments HS