میرا پیغام نیا داخلے ہولڈر کے نام


جب آپ ایف۔ ایس۔ سی کر لیں تو ہر کوئی موٹیویشن سپیکر بن جاتا ہے۔ فلاں فیلڈ میں داخلہ لو بہت سکوپ ہے یہ کر لو بہت نوکریاں نکل رہی ہیں وغیرہ وغیرہ۔ یہ لوگ بچے کے دشمن ہوتے ہیں، دوست نہیں۔ میرے دوستو سب سے پہلے یہ جانے کی کوشش کرو کہ سکوپ کیا ہے۔ سکوپ ایک صلاحیت ہے۔ یہ ہر انسان میں ہوتی ہے۔ اور ہر انسان میں الگ الگ صلاحیت ہوتی ہے۔ آپ نے سنا ہو گا کہ فلاں فیلڈ کا بہت سکوپ ہے فلاں فیلڈ کی بہت نوکریاں نکل رہی ہیں وغیرہ یہ سب بکواس کرتے ہیں۔ آپ کسی کی نہ سنو آپ وہی کرو جس میں آپ کو دلچسپی ہو، دل لگتا ہوں۔ ہر فیلڈ کا سکوپ ہے۔

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں۔ اگر شاہد آفریدی انجینئرنگ کرتا تو وہ کبھی انجنیئر نہ بن سکتا اگر بن بھی جاتا تو شاید بہت خراب انجنیئر بن جاتا۔ اگر شاہ رخ خان میڈیکل کرتا تو وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتا اسے اداکاری کا شوق تھا وہ آج بہت کامیاب ہے۔ وہ دل لگا کر کام کرتا تھا۔ شاہد آفریدی کو کرکٹ کا شوق تھا اس میں کرکٹ کھیلنے کی صلاحیت تھی سو وہ آج اپنے فیلڈ میں کامیاب ہے۔ ایسی ہزار مثالیں ہیں۔

میں مختصر الفاظ میں یہ آپ کو نصیحت کرتا ہوں۔ آپ وہی کرو جس میں آپ کا دل لگتا ہو۔ جس میں پکا شوق ہو۔ آج کل زیادہ تر لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ ہر دوسرا انسان ڈپریشن میں ہے۔ وجہ یہ ہے کہ وہ دوسرے کی سنتے ہیں یا گھر والے کے پریشر پر کرتے ہیں کہ آپ ڈاکٹر بنو گے/گی۔ خدا نخواستہ وہ ڈاکٹر نہ بنے تو وہ بچہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ اخر کار خودکشی کرنے پر مائل ہو سکتا ہے یا زندگی سے تنگ آ کر پاگل ہو جاتا ہے۔

امریکہ آج سوپر پاور ہے ہمارا ملک کمزور ہے۔ وجہ یہی کہ ہم اپنے بچے سے نہیں پوچھتے کہ وہ کیا بننا چاہتا ہے؟ کس فیلڈ میں اس کا دل لگتا ہے کس فیلڈ کا وہ شوق رکھتا ہے۔ اگر آپ کو ڈاکٹر بننے کا شوق ہو تو دل لگا کر پڑھو۔ مجھے امید ہے ایک دن آپ ضرور کامیاب ہوں گے/گی۔

اگر آپ 3 بار بھی فیل ہو جائیں تو چوتھی بار کوشش کرنا آپ پر فرض ہے۔
نوٹ:میں آپ کو ایک فلم اور ایک کتاب بتا رہا ہوں۔ وقت ملے ضرور پڑھیں اور دیکھیں۔
فلم: 3 idiots by amir khan
کتاب:راز حیات مصنف مولانا وحید الدین

Facebook Comments HS