وجودِ آدمی از عشق می رَسَد بہ کمال

حضرت مولانا رُومی
”وجودِ آدمی از عشق می رَسَد بہ کمال”
پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد صاحب کو لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے.
ڈاکٹر صاحب نے فارسی ادب کی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ترویج ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور عرصہ دراز تک ڈین، فیکلٹی لینگویجز، اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی و صدر شعبہ فارسی گورنمنٹ کالج لاہور میں اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ اب پروفیسر اعزاز کے طور پر خدمات سر انجام دیے رہے ہیں۔۔۔اللہ تعالیٰ ان کی عمر دراز فرمائے عزت و مرتبہ کو مزید طول دے۔
بقول وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی صاحب
ماضی میں یہ ایوارڈ عظیم شخصیات میں پانے والوں میں جن چھ شخصیات کا انتخاب کیا گیا وہ اپنے شعبے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں، ان کی تعلیم اور پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔ جن میں ایس ایم ظفر نے قانون اور سماجی شعبے میں بہت کام کیا ہے، وہ ایک ایسی بزرگ شخصیت ہیں جن کے کئی حوالے ہیں۔مستنصر حسین تارڑ نے ادب کے شعبے میں اپنی منفرد پہچان کرائی ہے اور وہ اولڈ راوین بھی ہیں۔ ضیاء محی الدین کا
نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، براڈ کاسٹنگ اور فروغ اردو ادب کے سلسلے میں ان کی خدمات سے سبھی آگاہ ہیں۔ ڈاکٹر بابر علی اور ڈاکٹر پرویز حسن نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کی استعداد بڑھانے کے لئے، انڈومنٹ فنڈ قائم کیا۔ جس سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
ان کے علاؤہ لائف اچیومنٹ ایوارڈ پانے والوں میں ڈاکٹر خورشید رضوی صاحب، پروفیسر ڈاکٹر احمد رفیق اختر صاحب، عارفہ سیدہ صاحبہ اعتزاز حسن صاحب شامل ہیں۔

