ہمارے اور ان کے مسائل میں فرق


ہمارے اور ان کے مسائل کے درمیان بہت ہی بڑی خلا ہے کیونکہ
ہمارا مسئلہ ”لاپتا افراد“ ہے
ان کا مسئلہ ”لاپتا کتا یا گدھا“ ہے
ہمارا مسئلہ ”تعلیم اور تدریس“ ہے
ان کا مسئلہ ”فلاں نے شادی میں کون سا جوڑا پہننا“ ہے
ہمارا مسئلہ ”گیس، پانی اور بجلی“ ہے
ان کا مسئلہ ”آج ڈنر یا لنچ کون سے ہوٹل میں کرنا“ ہے

ہمارا مسئلہ ”اپنے ہی شہر میں کاروباری مراکز کا قیام“ ہے
ان کا مسئلہ ”ہنی مون کے لیے کہاں جانا“ ہے
ہمارا مسئلہ ”کوئی بھی سرکاری سکول“ ہے
ان کا مسئلہ ”ہائی لیول انگریزی سکول“ ہے
ہمارا مسئلہ ”روٹی، کپڑا اور مکان“ ہے
ان کا مسئلہ ”موٹروے، گراؤنڈ اور گلستان“ ہے
ہمارا مسئلہ ”اپنے لاپتا بھائیوں سے ملنے کی تڑپ“ ہے
ان کا مسئلہ ”ٹامی یا بوبی کا ڈائٹ“ ہے

درج بالا مسائل میں آپ نے غور کیا ہو گا کہ ہمارے اور ان کے مسائل میں کتنا تضاد ہے اور جب تک ہمارے مسائل میں تفریق ہوگی تب تک یہی کہا جائے گا کہ یہاں پر ایک سامراجی اور دقیانوسی نظام ہے ایک ہی خطے میں رہنے والوں کے مسائل میں تفریق کی وجہ نا انصافی ہی ہو سکتی ہے کوئی اور وجہ نہیں ہے۔

آپ کسی کی طرف سڑک پختگی پر خوش نہ ہوا کریں وہ آپ کا حق ہے آپ تب خوش ہونا جب ان کی پالیسیاں ایسی بن جائے کہ ہمارے اور ان کے مسائل مشترکہ ہو چاہیے وہ مسئلہ سانس کا ہی کیوں نہ ہو لیکن اگر میرا مسئلہ سانس کا ہے اور آپ کا مسئلہ شادی کا جوڑا ہے یا ٹامی کا ڈائٹ ہے پھر ہمیں کم سے کم یہ حق تو حاصل ہے کہ ہم کھل کر اس زیادتی پر چیخیں یا روئیں اور اپنی فریاد بلند کریں۔

Facebook Comments HS