سن فلاور
حال ہی میں بالی وڈ کوئین کنگنا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”میں اور شاہ اس نسل کے آخری سپر اسٹار ہیں۔“ بات تو عجیب ہے لیکن غریب اس وجہ سے بھی ہے کہ انڈسٹری کے خان کی جانب اس بات کو محض بات ہی لیا گیا۔ بالی وڈ انڈسٹری کا موڈ تقریباً بدل چکا ہے۔ فلموں کی جگہ سیریز نے لے لی ہے اور ٹھیک لی ہوئی ہے۔ نیٹ فلیکس، ایمازون پرائم، ایم ایکس پلیئر اور زی فاؤ پر اسٹریگلنگ ایکٹرز کی جانب سے اچھا بھلا مواد دیکھنے کو مل رہا ہے۔ چھوٹے پردے کے اداکار اب سینماؤں کی طرف بڑھنے لگے ہیں جس کی بدولت کانٹینٹ کا طوفان سونامی لیے گھوم رہا ہے جس کا شکار کسی بھی بڑے ایکٹر کی بڑی مووی ہو سکتی ہیں۔ ماضی میں ملنے والی ایسی مثالوں میں مرزا پور جیسی سیریز شامل ہے۔
کپل شرما شو کے سے مشہور ہونے والے سنیل گروور ( ڈاکٹر مشہور گلاٹی) کی بڑے پردے پر انٹری کسی بھی حوالے سے بڑی بات نہیں البتہ ان کا کام بطور کریکٹر قابل تعریف ہے۔
میرے نزدیک ان کی سیریز (سن فلاور) بہترین ہے جس میں انہوں نے اپنے سائیکو پیتھ کریکٹر کو بخوبی نبھایا ہے۔ میں نے کرائم کی پانچویں، مسٹری اور سسپنس سے بھری تیسری اور کامیڈی تھریلر / ڈارک کامیڈی سے بھری اس جیسی پہلی سیریز کبھی نہیں دیکھی۔
سنیل گروور اس سیریز میں سونو سنگھ کا کردار ادا کر رہا ہے جو عام طور پر ایک ذہنی بیماری کا شکار ہے جو کردار آپ کو پوری سیریز میں مزاحیہ انداز پیش کرتا ہے۔ شاید اس وجہ سے آپ کردار کے سانچے میں ڈھل جاؤ گے اور سولہ اپیسوڈز کی سیریز کو binge watch کر دو گے۔ ساتھ اس کے وہ اپنی حرکتوں سے ایک قتل میں پھنس جاتا ہے جس کے بعد وہ مکمل پولیس کے نظر کے اور دیکھنے والوں کے نظر کا محور بن جاتا ہے۔ ان حالت میں بھی وہ اپنی روز مرہ کی زندگی کو بھرپور جیتا ہے جس سے سسپنس کا تڑکا آپ کے خیالات کے سالن کو یا پکا دیتا ہے جس جلا دیتا ہے لیکن دوسرے سیزن میں ایک نئے کردار کی انٹری نے سونو کے کردار کو دیوار سے لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ سیریز نیچرل کامیڈی سے بھرپور گلدستہ ہے جس کے ہر پھول پر شک جاسکتا ہے۔
سیریز میں پولیس کا کردار مجھے ذاتی طور پر اچھا اس لیے بھی لگا کیوں کے پولیس والے جس طرح کیس کو سلجھانے میں مصروف تھے۔ اس سے یہ سبق مل رہا تھا۔ کہ۔
( accused is the favorite child of law) ۔
پولیس کی تفتیش پرخلوص کاوشیں کا منہ بولتا ثبوت تھی۔ ساتھ ہی پولیس کی جانب سے غیر جانبدار تحقیق آپ کے قہقہوں میں اضافے کا باعث ضرور بنے گی۔
سیریز کے ہر کردار نے اپنے کریکٹر سے وفا کی ہے۔ (سن فلاور) سیریز کا نام دو سیزنس پر مشتمل سولہ اپیسوڈز میں صرف ایک رہائشی کالونی کا نام تھا۔ جہاں سونو سنگھ رہتا تھا اور جہاں پر قتل ہوا تھا۔ اس کے علاوہ یہ نام سیریز کے کسی بھی پہلو کو کشادہ ہوا نہیں دیتا۔ سیزن کا اختتام زندگی آپ کی زندگی میں اٹھنے والے سوالوں میں اضافے کا باعث ضرور بنے گا جس سے آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں آنے والے سالوں دوسرے سوالات کا تو پتا نہیں پر اس سیریز کے سوالات کے جوابات کی یقین دہانی کروا سکتا ہوں۔


