”ادارہ یاد گار ِ غالب“ (2)
”ادارہ یادگار غالب“ 1968 ءسے 1984 ءتک اپنے تشکیلی دور میں رہا۔ 1975 ءتک مرزا ظفر الحسن نے پچاس سے زائد علمی، ادبی اور ثقافتی تقریبات منعقد کروائیں۔ جن میں مرزا غالبؔ کی صد سالہ برسی، دو ادبی اجلاس، کتابوں اور تصاویر کی دو نمائش، کل پاکستان محفل موسیقی، اور کل پاکستان مشاعرہ شامل ہے چودہ کتابیں شائع کیں۔ جن میں پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی اور بنگلہ سے کیے گئے اردو تراجم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسی دور میں غالبؔ پینسل اور غالبؔ کیلنڈر بھی جاری کیے۔
1984 ءمیں مرزا ظفر الحسن کے انتقال کے بعد اس ادارے کا انتظام مجلس منتظمہ نے سنبھالا۔ اس دور میں ”ادارہ یادگار غالب“ کے تمام معاملات مشفق خواجہ کی نگرانی میں انجام پاتے تھے۔ 21 فروری 2005 ءکو مشفق خواجہ کے انتقال کے بعد اس ادارے کا تیسرا دور شروع ہوتا ہے۔ مشفق خواجہ نے اپنے دور میں علمی اور اشاعتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لی۔ کتابوں کے انتخاب اور ترتیب و اشاعت میں بڑی جانفشانی سے کام لیا۔ ان کے کئی زیر تکمیل منصوبے ان کے انتقال کے بعد پایۂ تکمیل تک پہنچے۔
”غالب لائبریری“ کی عمارت کے حوالے سے یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ شہر کے بیچ و بیچ زمین کے حصول میں مرزا ظفر الحسن اور فیض احمد فیضؔ نے اہم کردار ادا کیا۔ مرزا ظفر الحسن، فیض احمد فیضؔ کے ساتھ ایک وفد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سربراہ ابرار حسن خان سے ملاقات کر کے ناظم آباد میں فارمین کالج کے برابر میں زمین مختص کروائی۔ جس پر تعمیراتی کام حبیب بینک کے کنٹرولر آف برانچز آل علی صاحب کی نگرانی میں شروع ہوا۔ دسمبر 1969 ءتک اس دو منزلہ عمارت کا بڑا حصہ مکمل ہو گیا تھا۔
عمارت کی تکمیل سے قبل ہی اس جگہ حبیب ولی محمد کی محفل موسیقی منعقد ہوئی جس میں شرکت کی شرط یہ تھی کہ ہر شخص اپنے ساتھ ”غالبؔ لائبریری“ کے لیے کتابیں لائے گا۔ اس موقع پر بے شمار نادر و نایاب کتب جمع ہوئیں۔ تقریب میں اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر شجاعت علی حسینی مرحوم کی بیگم نے سو سے زائد قیمتی کتابیں غالبؔ لائبریری کو عطیہ کیں۔ مرزا ظفر الحسن نے ”غالب لائبریری“ کے لیے ہر ایک کے آگے دستِ سوال دراز کیا کہ غالبؔ کے نام پر ایک کتاب دے دو۔
غالبؔ کے نام پر ایک کتاب دے دو۔ لوگوں نے دل کھول کر کتابیں عطیہ کیں۔ حتیٰ کہ ان کتابوں میں بچوں کی نصابی کتابیں بھی چلی آئیں۔ جنھیں مرزا ظفر الحسن کافی عرصے تک چھانٹتے رہے۔ ”ادارہ یادگار غالب ’ؔ‘ کے بنیاد گزاروں میں مرزا ظفر الحسن، فیض احمد فیضؔ، مشفق خواجہ، فرمان فتح پوری، بیگم آمنہ مجید ملک، مختار زمن، رعنا فاروقی، احمد حسین صدیقی، ذوالفقار مصطفیٰ، اور فاطمہ ثریا بجیا شامل ہیں۔ ادارہ یاد گار غالب ؔ سے کثیر تعداد میں کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں ایسی کتابیں بھی شامل ہیں جو نایاب ہو چکی ہیں ان کی“ ادارہ یادگار غالبؔ ”نے از سر نو اشاعت کی ہے جب کہ بے شمار کتابیں پہلی دفعہ اسی ادارے سے شائع ہوئی ہیں۔ یہاں ’‘ ادارہ یاد گار غالبؔ“ سے شائع ہونے والی کتب کی تفصیل درج ذیل ہے۔
ادارہ یادگار غالب کی مطبوعات
1۔ تماشائے اہل کرم، مرزا ظفر الحسن، 1968 ء
2۔ بزم غالبؔ، عبدالرؤف عروج، 1969 ء
3۔ پنج آہنگ ( آہنگ پنجم) محمد عمیر مہاجر، 1969 ء
4۔ دوددِ چراغ محفل، سید حسام الدین راشدی، 1969 ء
5۔ غالبؔ سب اچھا کہیں جسے، پروفیسر کرّار حسین، 1969 ء
6۔ غالبؔ نما، سید ابن حسن قیصر، 1969 ء
7۔ ذکر عبدالحق، ذکر غالبؔ، سحر انصاری ( مرتب) 1971 ء
8۔ اشاریہ کلام فیضؔ، معین الدین عقیل، 1977 ء
9۔ اقبالؔ اور کلام اقبالؔ، (مرتبین) مرزا ظفر الحسن/ مشفق خواجہ/ معین الدین عقیل/ 1977 ء
10۔ فیضؔ ایک جائزہ، اشفاق حسین، 1977 ء
11۔ دکن اداس ہے یارو، حیدرآباد کی یادوں کا تیسرا مجموعہ، مرزا ظفر الحسن، 1978 ء
12۔ عمرِ گزشتہ کی کتاب: فیض احمد فیضؔ اور مخدوم محی الدین کی زندگی اور تخلیقات کا تذکرہ، مرزا ظفر الحسن 1978 ء
13۔ نئی دنیا پرانی دنیا، ش فرخ، 1979 ء
14۔ حیاتِ مستعار، جلیل قدوائی، 1992 ء
15۔ مقالاتِ ممتاز، ڈاکٹر ممتاز عرشی، 1995 ء
16۔ یادگارِ غالبؔ، مولانا الطاف حسین حالی، 1997 ء
17۔ غالبؔ شخصیت و کردار، پروفیسر لطف اللہ، 1998 ء
18۔ تذکرۃ الشعرا، مولانا حسرتؔ موہانی (مرتبہ) شفقت رضوی، 1999 ء
19۔ رموز غالب، ڈاکٹر گیان چند جین، 1999 ء
20۔ نامہ ہائے فارسی غالب، اردو ترجمہ، پرتو روہیلہ، 1999 ء
21۔ املائے غالبؔ، رشید حسن خان، 2000 ء
22۔ تصحیح و تحقیق متن، پروفیسر نذیر احمد، 2000 ء
23۔ جہاتِ غالب ؔ، (مرتب) ممتاز حسن (مترجم ) شان الحق فاروقی، 2000 ء
24۔ مآثر غالب، غالب کم یاب نظم و نثر کا مجموعہ (مرتب) قاضی عبدالودود (تصحیح و ترتیب جدید) ڈاکٹر حنیف فوق 2000 ء
25۔ آئینۂ افکارِ غالب، شان الحق حقی، 2001 ء
26۔ انشائے غالبؔ، ( مرتب) رشید حسن خان، 2001 ء
27۔ غالب کی اردو نثر اور دوسرے مضامین، مولانا حامد حسن قادری 2001، ء
28۔ تعبیرات غالب، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، 2002 ء
29۔ غالبیات کے چند فراموش گوشے، ڈاکٹر اکبر حیدری، 2002 ء
30۔ غالبؔ کے سات رنگ، ڈاکٹر سہیل بخاری، 2002 ء
31۔ غالبؔ صد رنگ، سید قدرت نقوی، 2002 ء
32۔ غالبؔ شناس مالک رام، ڈاکٹر گیان چند جین، 2002 ء
33۔ نوادرِ غالبؔ، ڈاکٹر اکبر حیدری، 2002 ء
34۔ اردو کے ضرب المثل اشعار تحقیق کی روشنی میں، محمد شمس الحق 2003، ء
35۔ جگرؔ و اصغرؔ، جلیل قدوائی، 2003 ء
36۔ چراغ حسن حسرت احوال و آثار، ڈاکٹر طیب منیر، 2003 ء
37۔ حسین بن منصور حلاج ایک تحقیقی جائزہ، پروفیسر لطف اللہ، 2003 ء
38۔ خرمن جاں (مجموعہ نظم و نثر) مجید ملک، 2003 ء
39۔ رسالہ معربات رشیدی، (مؤلف) سید عبدالرشیدب ن عبدالغفورالحسینیالمدنیالتتوی، (مرتبہ) ڈاکٹر عبدالستار صدیقی، 2003 ء
40۔ غالبؔ نظر اور نظارہ، ڈاکٹر حنیف فوق، 2003 ء
41۔ گفتۂ غالب (شرح کلام غالبؔ) سید مقبول حسین احمد پوری (مرتبہ) ، شیما مجید 2003 ء
42۔ آہنگ پنجم ( پنجِ آہنگ، میں شامل غالب ؔکے خطوط اردو ترجمہ) پر تو روہیلہ، 2004 ء
43۔ شاہ ولی اللہ اور ان کے اصحاب، محمود احمد برکاتی، 2004 ء
44۔ غالبؔ آشفتہ نوا، ڈاکٹر افتاب احمد، 2004 ء
45۔ غالبؔ اور آج کا شعو، ڈاکٹر محمد علی صدیقی، 2004 ء
46۔ میرے جیون کی کچھ یادیں، ڈاکٹر زیڈ اے احمد، 2004 ء
47۔ نذرِغالب، ڈاکٹر وحید قریشی، 2004 ء
48۔ غالبیات نیاز فتح پوری، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، 2005 ء
49۔ متفرقاتِ غالبؔ ( مرتبہ ) مسعود حسن رضوی ادیب، ( مصنفہ) پر تو روہیلہ، 2005 ء
50۔ مصلحات الشعرا: معروف بہ مصلحات وارستہ، سیالکوٹی مل، 2006 ء
51۔ تلامذۂ غالبؔ، ( ترمیم و اضافہ شدہ اشاعت) مالک رام 2008 ء
52۔ عطیہ فیضی کی نادر و نایاب خود نوشت زمانۂ تحصیل، ( مرتبہ) محمد یامین عثمان، 2010 ء
53۔ فلسفیانہ مکالمے، قاضی قیصر الاسلام، 2010 ء
54۔ رفت و بود، ( خود نوشت) ، ڈاکٹر ابواللیث صدیقی، ( مرتبہ) ڈاکٹر معین الدین عقیل 2011 ء
55۔ ہماری قومی ثقافت، فیض احمد فیضؔ ( مرتبہ) مرزا ظفر الحسن، 2011 ء
56۔ محرابِ تحقیق، ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر، 2012 ء
57۔ اردو شاعری کی چند کلاسیکی اصناف: عہد حاضر میں، تنظیم الفردوس، 2013 ء
58۔ پاکستان اور ہندوستان میں اردو تحقیق و تدوین کا تاریخی اور تنقیدی جائزہ، ڈاکٹر رؤف پاریکھ، 2013 ء
59۔ ابو الفضل صدیقی اور اردو کا افسانوی ادب، ڈاکٹر عظمیٰ نوید، 2014 ء
60۔ اقبال شناسی اور ماہنامہ نگار/ نگار پاکستان/ توضیحی اور تجزیاتی مطالعہ، پروفیسر شہناز پروین، 2014 ء
61۔ انتخاب کلام ( نعتیہ) ، امیر مینائی، ڈاکٹر تنظیم الفردوس، 2014 ء
62۔ انتخابِ کلام امیر مینائی، خالد مینائی، 2014 ء
63۔ تاریخ ادب اردو 1700 تک تحقیق کے آئینے میں، ڈاکٹر گیان چند جین و ڈاکٹر سیدہ جعفر، 2014 ء
64۔ سر سید کی صحافت، ڈاکٹر اصغر عباس، 2014 ء
65۔ جدید فلسفیانہ افکار، قاضی قیصر الاسلام، مہ جبیں قیصر، 2014 ء
66۔ صنم خانۂ عشق، منشی امیر احمد مینائی، ( مرتبہ) ، ڈاکٹر عتیق احمد جیلانی، 2014 ء
67۔ غالب کا منسوخ دیوان، مسلم ضیائی، 1969 ء
68۔ نگارشات شمیم، مظفر حسین شمیم ( مرتبہ) ڈاکٹر خالد ندیم، 2014 ء
69۔ قادر نامہ، مرزا اسد اللہ خان غالبؔ، ( متن مرتبہ) ، تحسین سروری، 2014 ء
70۔ اردو کی لسانی تشکیل، مرزا خلیل بیگ، 2015 ء
71۔ اشاریہ و فن اشاریہ سازی، ڈاکٹر اشرف کمال، 2015 ء
72۔ تواریخ عجیب المعروف بہ کالا پانی، جعفر تھانیسری، ( مرتبہ) ، ڈاکٹر محمد ایوب قادری، 2015 ء
73۔ قصہ عشق افزا نسخۂ علی گڑھ، مصنف: کوئن فراسو، تعارف و تالیف: ڈاکٹر ذوالقرنین شاداب احسانی، 2015 ء
74۔ سر سید احمد خان کا سفرنامہ: مسافران لندن، (مرتبہ) ڈاکٹر اصغر عباس، 2015 ء
75۔ مغل سرائے : رضا علی حسن کی Mughal miniatures کا اردو ترجمہ، (مترجمین) عبدالعزیز ساحر/شیراز دستی، 2015 ء
76۔ ڈاکٹر زینت افشان، اردو فکشن پر سقوطِ ڈھاکہ کے اثرات، 2016 ء
77۔ اردو کی غیر افسانوی نثری اصناف (مرتبین) نازیہ مختار، عقیل الزماں خان، سید صادق ابدالی، 2016 ء
78۔ جامعۂ کراچی سے جامعہ لندن، حمزہ فاروقی، 2016 ء
79۔ شاہ عبدالقادر کے اردو ترجمہ قرآن کا تحقیقی و لسانی جائزہ، ڈاکٹر سلیم خالد، 2016 ء
80۔ صحت املا کے اصول، ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی، 2016 ء
81۔ غالبؔ اور ثنائے خواجہﷺ، صبیح رحمانی، 2016 ء
82۔ سر سید تحریک کے رکن رکین مولوی سمیع اللہ کا سفر نامہ :مسافران لندن (تازہ اضافوں، مقدمے اور تعلقات کے ساتھ) ڈاکٹر اصغر عباس، 2016 ء
83۔ اشلوک: بابا فرید شکر گنج رحمۃ اللہ علیہ کا منتخب حکیمانہ کلام، ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد، 2017 ء
84۔ مکتوباتِ عبد العزیز خالد، (ترتیب متن و تحشیہ ) ، عبدالعزیز ساحر، 2017 ء
85۔ میرا سفرِ حج، سید سبحان اللہ عظیم گورکھ پوری، ( تقدیم و ترتیب) ، ڈاکٹر اصغر عباس، 2018 ء


