خودکشی


موت کے درندے میں اک کشش تو ہے ثروت
لوگ کچھ بھی کہتے ہوں خود کشی کے بارے میں (ثروت حسین)

لوگ خودکشی کیوں کرتے ہیں اس کی بے شمار وجوہات ہیں ایک وجہ سوسائٹی کا پریشر اور شدت جذبات بھی خودکشی کی وجہ بنتا ہے۔ خود کشی یعنی کوئی شخص خود اپنی موت کی وجہ بنتا ہے خود زندگی ختم کرتا ہے اور خود کو موت کے اندھیر نگری میں ڈال دیتا ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ زندگی میں جب بوریت ایک حد سے زیادہ ہو جاتی ہے تو انسان زندگی ختم کرنے کے بارے میں سوچتا ہے ترقی اور خوشحالی اس کے لیے بے معنی ہو جاتی ہے۔ خود کشی کی سب سے بڑی وجہ شدت جذبات ہے جب انسان ایک حد سے زیادہ حساس ہو جاتا ہے ہر چیز کو حد سے زیادہ محسوس کرنے لگتا ہے تو وہ اپنے پاس موجود لوگوں کی توجہ چاہتا ہے مگر جب یہ توجہ نہیں ملتی تو وہ اپنی زندگی سے بیزار ہونے لگتا ہے اور زندگی کو ختم کرنے کے بارے میں سوچتا ہے اور اس پر عمل بھی کرتا ہے۔ دوسروں سے دور ہونے کی ایک وجہ ڈپریشن اور تنہائی ہے جس کی بہت سی صورتیں ہوتی ہیں کہ انسان ڈپریشن میں کیوں جا رہا ہے ایک وجہ کا ذکر کیا گیا ہے توجہ کی کمی اس کے علا وہ

feeling of helplessness, stressful life events, parents. child relationship in childhood and parents attitude towards everything

جب انسان ان مراحل میں سے گزر رہا ہوتا ہے تو وہ انسان خودکشی کی طرف جاتا ہے

عالمی ادارے صحت کے مطابق دنیا میں ہر 100 اموات میں سے ایک موت خودکشی کا نتیجہ ہے جو 2019 میں اموات کی 17 ویں بڑی وجہ بنی اور عالمی اموات میں خودکشی کا تناسب 1.3 فیصد رہا

آج کل کے سوشل میڈیا کے دور میں جب ہر کسی کو ایک دوسرے سے آگے جانا ہے اور اس کے لیے وہ کسی بھی طرح کی حد کو پار کر جاتے ہیں یہ بھی ایک وجہ خود کشی ہے

تعلیمی اداروں میں دفاتر میں ہونے والے ذہنی استحصال بھی خود کشی کی وجہ ہے

خود کشی کرنے والے خود کو دکھ اور غم سے نجات حاصل کرنے کے لیے اس راستے پر چلتے ہیں مگر جو پیچھے رہ جاتے ہیں وہ تمام عمر اس تکلیف میں رہتے ہیں کہ ان کے پیارے ان سے دور ہو گئے

Facebook Comments HS