انڈیا سیمی فائنل میں، آسٹریلیا اگر مگر کا شکار: ’ساری ٹیمیں آسٹریلیا سے گذشتہ ورلڈ کپ کا بدلہ لے رہی ہیں‘


gettyimages
ایک موقع پر ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ آسٹریلوی بیٹنگ انڈین بالنگ پر حاوی ہو رہی ہے حتیٰ کہ 13ویں اوور میں آسٹریلیا کے 128 کے سکور پر صرف دو کھلاڑی ہی آؤٹ تھے لیکن پھر انڈین بالروں نے ایسا کم بیک دکھایا کہ انڈیا کو سیمی فائنل تک رسائی حاصل ہو گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں اب سے کچھ دیر قبل انڈیا نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ آج کی شکست کے بعد آسٹریلیا کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا انحصار افغانستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے نتیجے پر منحصر ہے۔

ویسٹ انڈیز میں کھیلے جا رہے اس میچ میں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس میچ کے لیے آسٹریلیا اپنے اہم بولر مچل سٹارک کو ٹیم میں واپس لایا تھا جبکہ انڈیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اگرچہ آسٹریلیا کے خلاف انڈیا کا آغاز بہترین نہ تھا کیونکہ ویراٹ کوہلی دوسرے اوور میں کوئی بھی رن بنائے بغیر صفر پر آؤٹ ہو گئے تاہم کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 گیندوں پر 92 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں آٹھ چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔

gettyimages

انڈیا نے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔

روہت کے علاوہ رشبھ پنت نے 15، سوریا کمار یادیو 31 اور شیوم دوبے 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاردک پانڈیا 27 اور جدیجا نو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے مچل سٹارک اور مارکس سٹوئنس نے بالترتیب دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش ہیزلوڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انڈیا کے 206 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم صرف 181 رنز بنا پائی اور یوں انھیں 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پے در پے شکستوں کے بعد آسٹریلیا کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات محدود نظر آ رہے ہیں اور اب انھیں افغانستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے نتیجے کا انتظار کرنا ہو گا۔

روہت نے آج ویراٹ کی ذمہ داری نبھائی

https://twitter.com/Ctrlmemes_/status/1805256913908903968

سوشل میڈیا پر انڈین بالنگ کے کم بیک سے لے کر روہت کی بیٹنگ پر خوب واہ واہ ہو رہی ہے۔

ساگر نامی ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’روہت نے آج ویراٹ کی ذمہ داری نبھائی ہے۔‘

روہت نے جس طرح بمرا کی بال پر ٹراویز ہیڈ کا کیچ پکڑا اس پر بھی انڈیا شائقین کافی خوش دکھائی دیتے ہیں اور بیشتر مداح انھیں ’بوم بوم بمرا‘ بلا رہے ہیں۔

آوٹ ہونے سے قبل ٹراویز 43 بالوں پر 76 رنز بنا چکے تھے اور وہ کچھ دیر اور کریز پر ٹکے رہتے تو میچ کا نتیجہ شاید مختلف ہوتا۔

https://twitter.com/WaqarGorsi_/status/1805310008378409102

کرکٹر سنجے منجریکر نے ایکس پر پوچھا کہ روہت شرما کی سب سے بڑی خوبی کیا ہے؟ یقیناً یہ کہ وہ بڑی شاٹس آسانی سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن میرے نزدیک سب سے بڑھ کر وہ ایک ٹاپ آرڈر بلے باز اور لیڈر کے طور پر بے لوث انسان ہیں۔

https://twitter.com/bhogleharsha/status/1805311126269546642

انڈیا کرکٹر ہارشا بوگلے کا کہنا ہے کہ انڈیا نے کم بیک سے اپنی کلاس دکھائی۔ انھوں نے اکسر اور کلدیپ کی شاندار بالنگ کی بھی تعریف کی۔

https://twitter.com/michaelscottfc/status/1805305396292178189

عبداللہ نامی پاکستانی صارف نے لکھا کہ ’پہلے افغانستان اور اب انڈیا، ساری ٹیمیں آسٹریلیا سے گذشتہ ورلڈ کپ کا بدلہ لے رہی ہیں۔ ہم بھی اگلے سال امریکہ سے بدلہ لیں گے۔‘

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp