سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے ملزمان کے دیگر کیس بحال


انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے مجرمان سعدعزیز اور طاہرحسین عرف منہاس کے خلاف حیدری بم دھماکا، نارتھ ناظم آباد اورسمن آباد میں پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات کے بحال کرنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔

سزائے موت پانےوالے5 مجرمان کا مقدمہ 2016 میں فوجی عدالت منتقل کیا گیا تھا، مقدمے اورمجرموں کی فوجی عدالت منتقلی کے باعث مقدمات کی سماعت روک دی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے ڈیڑھ برس بعد ایک بار پھر حیدری مارکیٹ میں بم دھماکا کیس، نارتھ ناظم آباد اور سمن آباد میں پولیس مقابلہ، تھانہ شارع فیصل میں نیوی کے کیپٹن ندیم احمد قتل کیس اور نیوکراچی میں پولیس محافظ وقار ہاشمی قتل کیس بحال کردیئے ہیں۔

عدالت نے بم دھماکوں سمیت 5 مقدمات میں نامزد دیگر دہشت گردوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ دہشت گردوں  میں حافظ عمر عرف جواد، علی الرحمٰن عرف ٹونا، سرفراز عرف حمزہ، کامران عرف عمران بھٹی، عامرعرف عباسی اور طیب داؤد شامل ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).