پی آئی اے کے جرمن سی ای او کا نام ای سی ایل میں شامل


ایف آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کے جرمن چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈ ہلڈن برانڈ پر طیاروں کی فروخت میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے جس کے باعث ان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے برینڈ ہلڈن کے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی ہیں اور وہ انکوائری مکمل ہونے تک بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).