پنجاب یونیورسٹی لاہورمیں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم، متعدد افراد زخمی


پنجاب یونیورسٹی میں ایک طلبا تنظیم نے ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد کررکھا تھا کہ دوسری تنظیم کے کارکنوں نے دھاوا بول دیا اورکیمپ کو آگ لگادی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران دونوں تنظیموں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پرپتھراؤکیا، جس کے نتیجے میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔ صورت حال پرقابو پانے کے لیے پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔ پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کردی گئی ہے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں صورت حال معمول پرآگئی ہے، واقعے میں ملوث طالب علموں کے خلاف کارروائی ہوگی اوراس کے لیے پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔