رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
یونیورسٹی میں رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
مزاروں پر رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
نئے سال پر رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
ویلینٹائن ڈے پر رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
شادی پر رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
بسنت پر رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
نوروز پر رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
خواجہ سرا کا رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
ڈھول پر رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
گھنگرو باندھ کر رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
مکمل کپڑوں میں رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
چاک گریبانہ رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
سربازار رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
اپنی چار دیواری میں رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
دل میں رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
جذبات کا رقص ہو گا تو کشیدگی ہو گی
اور پھر جب
اگر معصوموں کے بیچ سینے پر بم باندھے رقص ہو گا
تو ظاہر ہے کشیدگی نہیں ہو گی
کہ ایک مسلمان کم از کم ایسی حرکت نہیں کر سکتا
اور یہ سب دجالی میڈیا اور یہود و نصاری کی سازش ہو گی!


