پاکستان کا تعلیمی نظام مختلف مسائل کا شکار
پاکستان کا تعلیمی نظام مختلف مسائل کا شکار ہے طلبہ کی تعلیمی ترقی کو متاثر کرتا ہے اور ایسا ملک جہاں کے طلبہ ترقی نا کر سکیں وہ ملک بھی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ ان سب معاملات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
پاکستان کے دیہی علاقوں میں تعلیم کا کوئی تصور نہیں ہے۔ لوگ ان پڑھ ہیں اور نا ہی وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے بارے میں کچھ سوچتے۔ اور اسی وجہ سے پاکستان کے دیہی علاقوں میں سکول کی سہولت موجود نہیں ہے۔
لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگانے کا باعث یہ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کی شادی ہو جانی ہے پڑھ کر کیا کرے گی۔ اگر ایک عورت پڑھی لکھی ہوگی تو اس کی اولاد بھی پڑھی لکھی ہوگی۔
لوگ اپنے بچوں کو اس لئے بھی تعلیم نہیں دلوانا چاہتے کیوں کے وہ لوگ غربت کا شکار ہیں۔ اسی وجہ سے بچے تعلیم سے محروم رہتے ہیں۔ غربت کی وجہ سے ہی چائلڈ لیبر وجود میں آتی ہے لوگ اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے بجائے محنت مزدوری کراتے ہیں۔
طلبہ کا تعلیمی سلسلہ چھوڑ دینا جس میں چائلڈ لیبر اور کم عمری کی شادی آتی ہے اور خصوصی تعلیم کی کمی ہے جس کی وجہ سے معذور بچے تعلیم سے محروم رہتے ہیں۔
تعلیم کے معیار میں بہت کمی پائی جاتی ہے جیسے جیسے وقت بدل رہا ہے ویسے ہی ٹیکنالوجی بدل رہی ہے مگر ہمارے تعلیمی نظام میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی۔ وہی روایتی کتابیں اور نصاب جو ہمارے والدین نے کسی زمانے میں پڑھی تھیں۔
پاکستان میں تعلیم پر GDP کا صرف 2۔ 3 فیصد خرچ کیا جاتا ہے جو عالمی معیار سے کم ہے۔ کئی سکولوں میں فرنیچر، صاف پانی اور ٹائلٹس کا بھی انتظام نہیں ہے۔ بجٹ کی کمی کی باعث دیہی علاقوں میں اساتذہ کی شدید قلت ہے۔
بجٹ میں اضافہ کر کے نظام کو بہتر کر سکتے ہیں اور نصاب کو وقت کی تقاضوں کے مطابق ایڈٹ کیا جائے اور ٹیکنالوجی کو تعلیمی نظام میں شامل کیا جائے۔
پاکستان میں تعلیم کے چیلنجز کے حوالے سے نتیجہ یہ ہے کہ یہ مسائل نظام تعلیم کی بنیادوں کو متاثر کر رہے ہیں اور ملک کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ ان چیلنجز میں تعلیمی بجٹ کی کمی، انفراسٹرکچر کا فقدان، اساتذہ کی کمی اور تربیت کی کمی، صنفی عدم مساوات، اور جدید ٹیکنالوجی کا فقدان شامل ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت، معاشرتی اداروں، اور عوام کو مل کر ایک موثر حکمت عملی اپنانا ہوگی تاکہ ہر بچے کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کا حق دیا جا سکے اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔


