شہرت سے خاک تک


لاس اینجلس، جو دنیا بھر میں خوابوں کی سرزمین اور چمکدار ستاروں کی آماجگاہ کے طور پر جانا جاتا ہے، حالیہ آتش زدگی کے باعث اپنی ساری آب و تاب کھو بیٹھا ہے۔ وہ شہر جو اپنے بلند و بالا محلات، چمکتے ہوئے مناظر، اور ہالی ووڈ کی روشنیوں کے لیے مشہور تھا، آج دھواں اور راکھ بن چکا ہے۔ لیکن یہ آگ صرف عمارتوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ ان مصنوعی شخصیتوں کے دوغلے کردار پر بھی کالک ہے جو ہمیشہ اسرائیل کی جارحانہ اور ظالمانہ عوامل پر قہقہے بلند کرتے تھے۔

گل گیڈوٹ اور اسکارلٹ جوہانسن جیسے نام، جنہوں نے ہمیشہ اسرائیلی مظالم کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کی تکالیف پر اپنی زبان بند رکھی، آج اپنی بربادی کا ماتم کر رہے ہیں۔ جمیز ووڈ جو ”نو کمپرومائز، فلسطین کو جلا دو“ جیسی نفرت آمیز ٹویٹس داغتے تھے آج سارے عالم کے سامنے سی این این نیوز چینل پر سرع بازار روتے پائے گئے ہیں۔ وہ محل نما گھر، جن میں یہ اداکار فخر کے ساتھ رہتے تھے، شعلوں کی لپیٹ میں آ کر زمین بوس ہو گئے۔ ان کے چمکدار چہروں پر مایوسی کی لکیر صاف دکھائی دیتی ہے، اور یہ منظر گویا قدرت کی عدالت کا ایک غیر علانیہ فیصلہ ہے۔

لاس اینجلس کی اس آگ نے ایک ہی جھٹکے میں اُن تمام مصنوعی خوشیوں، طاقت کے غرور، اور دولت کی چمک کو ختم کر دیا جس پر یہ ستارے نازاں تھے۔ لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، اس آگ نے 6,000 سے زائد مکانات کو مکمل تباہ کر دیا ہے، جبکہ 30,000 افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا۔ 70,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، اور ابتدائی تخمینہ 150 ارب ڈالر کے نقصان کا ہے۔ انخلا کی ہدایت کے باوجود، کئی افراد اپنی جائیدادوں کو بچانے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔

یہ منظر نامہ ایک واضح پیغام ہے کہ ظلم کے حامی، چاہے کتنی بھی طاقت اور دولت حاصل کر لیں، آخرکار قدرت کے عدل سے نہیں بچ سکتے۔ وہ افراد جو فلسطین کے معصوم بچوں، خواتین، اور بوڑھوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش رہے، آج خود اسی بے بسی اور بے کسی کا شکار ہیں۔ ان کے الفاظ اور اعمال کا تضاد ان کی شخصیتوں کو مزید عریاں کر رہا ہے۔

یہ سانحہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ انسان کی اصل طاقت اس کا اخلاقی مقام ہے، نہ کہ اس کی دولت اور شہرت۔ مظلوم کی آہ جب آسمانوں تک پہنچتی ہے، تو شعلے صرف زمین پر ہی نہیں، بلکہ ضمیر کی گہرائیوں میں بھی جلنے لگتے ہیں۔ لاس اینجلس کی یہ خاکستر سرزمین اب اُن کے غرور کا مزار ہے جو اپنی روشنیوں میں خود کو ناقابلِ تسخیر سمجھتے تھے۔

شہرت اور طاقت کی یہ دنیا کتنی ناپائیدار ہے! ایک لمحے کی خطا، ایک فیصلے کی حمایت، اور ایک مظلوم کی خاموش چیخ پوری زندگی کی حقیقت بدل دیتی ہے۔ لاس اینجلس کی راکھ سے اُٹھتا دھواں ہمیں یہ سبق دے رہا ہے کہ ظلم اور منافقت کی حمایت کبھی بے قیمت نہیں رہتی۔ قدرت کے ترازو میں سب کا حساب برابر ہوتا ہے، اور یہ آتش زدگی اسی حساب کتاب کا ایک روشن استعارہ ہے۔

یہ آگ اُن کے لیے محض ایک سانحہ نہیں، بلکہ وہ سزا ہے جو اُنہیں اُن کے رویے کے عوض ملی ہے۔ انسانی تاریخ بارہا یہ سبق دیتی ہے کہ مظلوموں کی آہوں کا وزن آسمان تک پہنچتا ہے، اور جب قدرت کا قلم فیصلہ لکھتا ہے، تو وہ فیصلہ کبھی غلط نہیں ہوتا۔

Facebook Comments HS