صدر ممنون حسین نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے بل پر دستخط کردیے


فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید 2 سال کے لیے توسیع کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آئینی میں ترمیم کا بل منظور کیا تھا جس کے بعد بل کو ایوان صدر بھجوایا گیا تھا۔ صدر مملکت نے منظور شدہ بل کے مسودے پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد اب بل آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم اور انکوائری بل 2017 پر بھی دستخط کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ 28ویں آئینی ترمیم کے تحت فوجی عدالتیں مزید 2 برس کام کریں گی۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع 7 جنوری 2017 سے تصور کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).