بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات


بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک نوجوان اور تعلیم یافتہ مشیر کھیل و امور نوجواناں، محترمہ مینا مجید بلوچ کی قیادت میں کھیلوں کے شعبے میں مثبت اور انقلابی اصلاحات کا آغاز ہوا ہے۔ ان کی بصیرت اور جذبے کی بدولت مقامی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے۔

ضلعی سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد: محترمہ مینا مجید بلوچ کی قیادت میں ضلعی سطح پر کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کروائے، جس سے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع ملے ان ٹورنامنٹس سے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا۔ کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری پر اور کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کھیلوں کی ترقی کے لیے نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

مستقبل کا وژن: محترمہ مینا مجید بلوچ کی قیادت میں محکمہ کھیل بلوچستان کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔ ان کا مقصد ہے کہ بلوچستان کے نوجوان کھلاڑی نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ یہ اقدامات نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ بنیں گے بلکہ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھ کر بلوچستان میں ایک خوشحال اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔

بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کی نئی جہت: محترمہ مینا مجید بلوچ کی قیادت میں انقلابی اصلاحات کی طرف گامزن ہے۔ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک نوجوان، تعلیم یافتہ اور پُرجوش مشیر کھیل و امور نوجواناں، محترمہ مینا مجید بلوچ کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اور موثر اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان کی قیادت میں کھیلوں کے میدانوں کو نہ صرف فعال بنایا گیا بلکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے جامع اصلاحات متعارف کروائی گئیں۔

کھیلوں کے فیسٹیولز کا جامع منصوبہ: بلوچستان کے نصیرآباد مکران قلات ڈویژن میں کھیلوں کے فیسٹیولز منعقد کیے جس کے ذریعے مقامی سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا جو قابل تعریف اقدام ہے۔

روایتی اور جدید کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا، تاکہ مقامی ثقافت اور قومی کھیل دونوں کو یکساں اہمیت ملے۔ بلوچستان کی خواتین کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنایا۔

اسپورٹس فیسٹیولز میں ثقافتی تقریبات، مقامی موسیقی، اور دستکاریوں کا اہتمام کیا بلوچستان کی ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کیا۔ مختلف علاقائی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مقابلے منعقد کیے گے بلوچستان کی منفرد ثقافت کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ نوجوان کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کیے گے۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز کے ذریعے بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کی جائے گی، جنہیں جدید تربیتی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ہر ضلع میں کھیلوں کے کلبز کو سامان فراہم کیا گیا۔ تاکہ مقامی سطح پر کھیلوں کا فروغ یقینی بنایا جا سکے۔ ضلعی ٹورنامنٹس میں خواتین اور خصوصی افراد کے لیے بھی مواقع فراہم کیے گئے تاکہ خواتین کو یکساں نمائندگی ملے۔

ہر ضلع میں جدید اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر اور موجودہ سہولیات کی بحالی کے لیے اقدامات: بہت جلد یوتھ اسپورٹس اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ تربیت اقدامات اور کھیلوں کے میدانوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کو تربیت کے لیے بہتر ماحول فراہم ہو گا۔

نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور معاونت: بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو وظائف اور انعامات دیے گے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے پروگرامز کرواِئے اور کھیلوں کا سامان فراہم کیا تاکہ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کا رجحان بڑھے۔ ‏‎تربت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تربت میں ڈسٹرکٹ لیول رنگارنگ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گرلز ڈگری کالج تربت کی پرنسپل اور کالجز اور تربت یونیورسٹی کے اساتذہ نے طلبہ کی نمائندگی کی۔

‏فرح یوسف جیسی بہادر و باہمت بیٹیوں پر فخر ہوتا ہے۔ فرح یوسف مینگل کا تعلق ‎نوشکی ‎بلوچستان سے ہے 2010 میں آل بلوچستان جوڈو کراٹے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 2016 میں بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول میں دوبارہ گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 2016 ہی میں آل بلوچستان وومن بیڈمنٹن میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ 2023 میں، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ کی تربیت لی۔ 2023 میں فٹبال کی بین الاقوامی تنظیم FIFA کے زیر اہتمام لاہور میں ریفری کورس کے لئے سلیکٹ ہو گئی۔ بلوچستان کی پہلی بیٹی جسے فیفا نے 2024 میں ریفری کے لئے منتخب کیا۔ اور بلوچستان سے واحد لڑکی جو پاکستان سپورٹس بورڈ میں کراٹے، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کی کوچنگ رہی۔ فرح یوسف سمیت بلوچستان کی تمام ایسے باہمت و قابل بیٹیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نے ہر ممکن تعاون کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور مشیر کھیل و امور نوجوانان محترمہ مینا مجید بلوچ کی قیادت میں بلوچستان کا محکمہ کھیل ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ان کا مقصد صرف کھیلوں کو فروغ دینا نہیں بلکہ نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما، مثبت سرگرمیوں کی ترویج، اور بلوچستان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھنا ہے۔ عملی اقدامات کے ذریعے بلوچستان نہ صرف قومی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی منفرد پہچان بنانے کی راہ پر گامزن ہو گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور مشیر کھیل و امور نوجواناں مینا مجید بلوچ نے سلواکیہ میں فٹبال لیگ کے لئے منتخب قومی فٹبالر شہک دوست بلوچ کو پندرہ لاکھ روپے کا چیک دیا، نوشکی سے تعلق رکھنے والے قومی فٹبالر کا موجودہ صوبائی حکومت نے یورپین لیگ کھیلنے کا خواب پورا کر دیا، سرپرستی و معاونت سے شہک دوست سلواکیہ میں فٹبال لیگ کھیلنے جائیں گے،

یہ اقدامات نوجوانوں کو صرف ایک کھلاڑی ہی نہیں بلکہ ایک باعزت اور باوقار شہری بنانے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

Facebook Comments HS