کاروبار میں سکلز کی بھی کوئی اہمیت ہے یا صرف کیش ہی کافی ہے؟
کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد اکثر یہ سوال کرتے ہیں کہ ہمیں کتنے پیسے (کیش) کی ضرورت ہوگی؟ ہم کتنی رقم انویسٹ کریں؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی کاروبار کے لیے سب سے زیادہ ضروری چیز کیش نہیں بلکہ مہارت (سکلز) ہوتی ہے۔ کیش کے بغیر کاروبار چلایا جا سکتا ہے، لیکن اگر کسی شخص میں ضروری مہارتیں موجود نہ ہوں تو کاروبار کو کامیابی سے چلانا ناممکن ہو جاتا ہے۔
بہت سے کامیاب کاروباری افراد ایسے ہیں جنہوں نے بغیر بڑی مالی سرمایہ کاری کے اپنے کام کی شروعات کی۔ ان کے پاس بڑی رقم نہیں تھی، لیکن وہ اپنی مہارتوں پر بھروسا کرتے تھے۔ مثال کے طور پر:
ایک ڈیجیٹل مارکیٹر بغیر کسی سرمایہ کے فری لانسنگ شروع کر سکتا ہے۔
ایک کاریگر اپنی مہارت سے چھوٹے پیمانے پر کام شروع کر سکتا ہے اور آہستہ آہستہ اس کو بڑھا سکتا ہے۔
ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ یا بزنس کنسلٹنٹ اپنی نالج اور نیٹ ورکنگ سے بغیر کیش کے اپنا کاروبار چلا سکتا ہے۔
یہ تمام مثالیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ اگر کسی شخص کے پاس مہارت ہے، مارکیٹ کی سمجھ ہے اور وہ محنتی ہے، تو وہ محدود سرمایہ سے بھی کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر ان کے پاس زیادہ سرمایہ ہو تو وہ کامیاب کاروبار شروع کر سکتے ہیں، لیکن ایسا ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا۔ اگر کسی شخص میں مہارت نہ ہو تو وہ اپنی رقم بھی کھو سکتا ہے، کیونکہ غلط فیصلے کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، اگر کسی کو مارکیٹ کی صحیح سمجھ نہ ہو تو وہ غلط پروڈکٹ یا غلط سروس میں انویسٹ کر سکتا ہے۔ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا علم نہ ہونے کی وجہ سے بغیر مہارت کے لوگ زیادہ خرچ کرتے ہیں اور کم منافع کماتے ہیں۔ صرف کیش پر انحصار کرنے والے افراد جلدی نقصان اٹھا لیتے ہیں کیونکہ وہ کاروباری چیلنجز سے نمٹنے کی مہارت نہیں رکھتے
کسی بھی کاروبار کو کامیابی سے چلانے کے لیے درج ذیل مہارتیں نہایت اہم ہوتی ہیں : مارکیٹنگ اور سیلز کی مہارت۔ اگر آپ اپنی پروڈکٹ یا سروس بیچ نہیں سکتے تو کیش کا ہونا بھی بے معنی ہے۔ فنانشل مینجمنٹ۔ بجٹ بنانا، خرچے کنٹرول کرنا اور منافع کا حساب رکھنا ضروری ہے۔ مذاکرات (Negotiation) کی مہارت۔ سپلائرز، کلائنٹس اور پارٹنرز سے بات چیت کرنا آنی چاہیے۔ نیٹ ورکنگ۔ جتنا بڑا نیٹ ورک ہو گا، اتنے زیادہ مواقع حاصل ہوں گے۔ مسئلہ حل کرنے کی مہارت۔ ہر کاروبار میں چیلنجز آتے ہیں اور ایک اچھا کاروباری شخص ان چیلنجز سے سیکھتا ہے۔
کیش کاروبار میں مددگار ثابت ہوتا ہے، لیکن اگر کسی کے پاس مہارت نہیں تو وہ اپنا سرمایہ بھی ضائع کر سکتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر کوئی شخص ہنر مند ہے، تو وہ محدود وسائل کے باوجود ترقی کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب بھی آپ کاروبار شروع کرنے کا سوچیں، سب سے پہلے اپنی مہارتوں پر توجہ دیں۔ کیش آہستہ آہستہ آ سکتا ہے، لیکن اگر مہارت نہ ہو تو کاروبار زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ اس لیے ہمیشہ سیکھنے پر توجہ دیں، اپنے علم کو بڑھائیں اور تجربہ حاصل کریں تاکہ آپ ایک مضبوط اور کامیاب کاروباری شخصیت بن سکیں۔


