پرما کی اٹھارہویں سالگِرہ پہ فینی کے محبت بھرے خطوط ( 18 )


Writing and Outlining

انسان اگر ٹھان لے تو کچھ بھی کر سکتا ہے اور کسی بھی بلندی تک پہنچ سکتا ہے مگر جو بات اہم ہے وہ یہ کہ انسان کو کبھی بھی سیکھنے کا عمل ترک نہیں کرنا چاہیے۔ زندگی کے ہر قدم پہ انسان کچھ نہ کچھ نیا سیکھ سکتا ہے اور سیکھنا چاہیے۔ جس دن ہم یہ سمجھ لیں کہ ہم سب جانتے ہیں اس دن ہماری ذہنی موت واقع ہو جائے۔ سیکھنے اور جاننے کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہے کہ روز کچھ نیا سیکھا اور کیا جائے۔ پرما تم اور فرجاد دونوں کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے اور کرنے کے لئے تیار رہتے ہو یہ بہت اچھی بات ہے۔ زندگی آگے بڑھنے اور تبدیلی کا نام ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ انسان سیکھنے کے عمل کو جاری رکھے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے آپ کو بہتر کرتا جائے۔

آگے بڑھنے کے لئے محنت کے ساتھ زندگی کے ہر قدم پہ خود کو بہتر بنانے اور تبدیلی کو قبول کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ ترقی اور کامیابی ان کو ہی ملتی ہے جو وقت کے ساتھ ہونے والی تبدیلی سے کچھ سیکھ کر آگے بڑھتے ہیں۔

Facebook Comments HS