عمران خان نے 8 اور 9 جنوری کی درمیانی شب چھ مسلسل ٹویٹ میں کیا کہا؟


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے روحانی شخصیت بشریٰ مانیکا کے ساتھ شادی کی افواہوں پر بالآخر خاموشی ختم کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر  8 اور 9 جنوری کی درمیانی شب پے در پے چھ ٹویٹ کر کے عمران خان نے باضابطہ طور پر اپنا موقف بیان کیا ہے۔ ان نے کہا ہے کہ میں نے بشریٰ مانیکا سے شادی کی خواہش ظاہر کر کے کوئی جرم نہیں کیا۔

عمران خان نے رات بارہ بج کے 28 منٹ پر پہلی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تین دن سے میں سوچ رہا ہوں کہ کیا میں نے کوئی بنک لوٹ لیا ہے؟ منی لانڈرنگ کی ہے یا ماڈل ٹاؤن سانحے کے آپریشن کے احکامات دیے ہیں یا پھر میں نے بھارت کو قومی راز فراہم کر دیے ہیں؟ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ شاید میں اس بھی بڑا جرم کیا ہے، میں نے شادی کی خواہش کی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے رات بارہ بج کے 29 منٹ پر دوسری ٹویٹ میں کہا ہے کہ نواز شریف اور میرشکیل الرحمان کی گندی میڈیا کیمپین سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، عزت اور ذلت دینے والا صرف اللہ ہے۔

عمران خان رات بارہ بج کے تیس منٹ پر تیسری ٹوئٹ میں لکھتے ہیں کہ “مجھے فکر ہے تو اپنے بچوں کی اور بشریٰ بیگم کے انتہائی قدامت پسند خاندان کی جو نواز شریف اور میر شکیل الرحمان کی اس مذموم پرو پیگنڈہ مہم سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔

عمران خان رات بارہ بج کے اکتیس منٹ پر چوتھی ٹویٹ میں لکھا کہ “نواز شریف اور میر شکیل الرحمان جان لیں کہ ان دونوں کی اس حرکت سےمیرا ان کے خلاف لڑنے کا جذبہ مزید مستحکم ہوگیا ہے۔”۔

عمران خان نے رات بارہ بج کے بتیس منٹ پر پانچویں  ٹویٹ میں لکھا “میں شریف خاندان کو 40 برس سے جانتا ہوں۔ مین ان کی ذاتی زندگیوں کی گھناؤنی تفصیلات جانتا ہوں۔ لیکن میں اس طرح سے ذاتیات پر کبھی نہیں اترا کہ ان کی نجی زندگیوں کے راز بیان  کروں”۔

عمران خان نے رات 12 بج کر چونتیس منٹ پر چھٹی ٹویٹ میں لکھا کہ “میری اپنے مداحوں اور خیرخواہوں سے درخواست ہے کہ وہ میرے لئے اس ذاتی خوشی کی دعا کریں جس سے میں چند برسوں کے سوا زندگی بھر محروم رہا ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).