پیر سیالوی کے قریبی علاقے میں نواز شریف کی بھاری برتری
چکوال کے صوبائی حلقے پی پی 20 میں 55 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آ چکے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار حیدر سلطان کو دیگر امیدواروں پر بھاری برتری حاصل ہے۔ ان کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد 19255 ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ طارق ہیں جنہوں نے ابھی تک 7370 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ تیسرے نمبر پر تحریک لبیک کے امیدوار چوہدری ناصر عباس ہیں جنہوں نے 3565 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
یہ ضمنی انتخاب اس لحاظ سے دلچسپی کا باعث تھا کہ پچھلے دنوں سرگودھا کے پیر حمید الدین سیالوی کی سربراہی میں علاقے کے مشائخ نے نواز شریف کے خلاف مہم چلائی تھی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ’صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نہ صرف مستعفی ہوں بلکہ وہ ٹی وی پر آ کر یہ وضاحت بھی کریں کہ وہ احمدیوں کو مسلمان تسلیم نہیں کرتے، جس کے بعد وہ بحیثیتِ مسلمان اپنے ایمان کی تجدید بھی کریں‘۔۔ ابتدائی طور پر انہوں نے دعوی کیا تھا کہ ان کے پاس مسلم لیگ نواز کے 14 اراکین اسمبلی کے استعفے موجود ہیں مگر وقت آنے پر یہ دعوی غلط ثابت ہوا۔
اس ضمنی انتخاب سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ اس علاقے میں ابھی بھی نواز شریف خاطر خواہ مقبولیت رکھتے ہیں۔
چکوال:پی پی 20، 55 پولنگ سٹیشنز کے نتائج،
ن لیگ19225،
پی ٹی آئی 11855ووٹ
ن لیگ کو پی ٹی آئی پر 7370 ووٹوں کی برتری حاصل
تحریک لبیک پاکستان کے 3565 ووٹ

