پروفیسر حسن ظفر عارف کی لاش کراچی سے برآمد


پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن کے ڈپٹی کنوینر پروفیسر حسن ظفر عارف کی لاش ملی ہے۔

بی بی سی کے کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق ملیر کے ابراہیم حیدری تھانے کے ایس ایچ او نے تصدیق کی ہے کہ حسن ظفر عارف کی لاش الیاس گوٹھ کے قریب ایک کار سے ملی جسے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جناح ہسپتال کی ڈائرکٹر سیمی جمالی نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں مردہ حالت میں لایا گیا ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی متنازع تقریر کے بعد ایم کیو ایم لندن اور پاکستان میں تقسیم ہوگئی تھی کراچی سے پروفیسر حسن نے اس میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا اور وہ کئی ماہ قید رہے۔

پروفیسر حسن نے ہائی کورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32504 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp