ساز

رات کا نہ جانے کون سا پہر تھا جب ایک دلکش ساز پر اس کی آنکھ کھلی۔ یہ ساز کیا تھا۔ کسی ساحر کا منتر تھا جو دھیرے دھیرے اسے اپنے حصار میں لیتا چلا جا رہا تھا۔ اس نے ادھر ادھر دیکھا، کمرے میں سوائے پرانی الماری، ایک قدیم گھڑی، چند بوسیدہ کتب اور ایک دھندلے آئینے کے سوا کچھ نہیں تھا۔ چھت پر کہیں کہیں مکڑی نے جالے بن رکھے تھے، ریشم کی ڈور میں لپٹے نازک پتنگے،

Read more

حسن کو تشبیہ کی حاجت نہیں

حسن ایک ایسی حقیقت ہے جس سے انکار ممکن نہیں ہے اور یہی حسن انسان کو روز اول سے اپنی جانب مائل کرتا چلا آ رہا ہے۔ حسن کی مکمل تعریف کرنا اگرچہ ایک مشکل کام ہے مگر اکثریت کے نزدیک توازن اور کاملیت کا نام حسن ہے۔ جسم میں توازن نہ ہو تو بے شمار اعتراضات اٹھتے ہیں، حقوق و فرائض میں توازن نہ ہو تو ادھورے پن کا ٹھپا لگ جاتا ہے اور اعمال غیر متوازن ہوں تو

Read more

لاہور آوارگی از مستنصر حسین تارڑ

تذکرہ لاہور کا ہو اور قلم مستنصر حسین تارڑ کا، تو لاہور کے زمانوں کی سیر نہ کرنا شاید محرومی ہی ہو گی۔ سفرنامے کسی بھی ملک اور علاقے کی ثقافت، رسوم و رواج، لوگوں کے معیار زندگی اور ان کی تاریخ کا بے ساختہ اظہار ہوا کرتے ہیں۔ جغرافیائی دلکشی اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ یہ سفرنامے کسی مسافر کے مشاہدے اور اس کے زاویہ نگاہ کو بھی بیان کرتے ہیں۔ سفرنامے لکھنے والوں کی ایک لمبی قطار ہے اور ہر مسافر نے اپنے اپنے اسلوب اور انداز بیاں سے پڑھنے والوں کو مسحور کیا ہے۔ بعض سفرنامے بس اک بار ہی اپنے قاری کو اس مقام تک لے جا پاتے ہیں جہاں تک سفر کرنے والا پہنچا ہوتا ہے، لیکن کچھ سفرنامے ہمیشہ کے لیے انسان کے ذہن و دل پر نقش ہو کر اسے ان جغرافیائی حدود اور مناظر میں قید کر دیتے ہیں جسے مصنف نے بیان کیا ہوتا ہے۔

Read more

گے ازم: ایک المیہ

جنس مخالف کی کشش روز اول سے ہی نہ صرف انسان بلکہ تمام جانداروں میں رکھ دی گئی تھی تاکہ وہ اپنی فطری اور جسمانی ضروریات کو پورا کر سکیں- بات تب بگڑی جب دنیا کا پہلا معاشرہ جسے قوم لوط کہا جاتا ہے، اپنی ہی جنس کی جانب مائل ہوا اور ہم جنس پرستی یعنی گے ازم کا آغاز ہوا- وقت کے ساتھ ساتھ ہم جنس پرستی مختلف معاشروں میں پھیلتی چلی گئی- یونان اور روم میں یہ اپنے

Read more