نئے پاکستان کی بنیاد

ایسا انسان ایک ایسا سیاسی رہنما جس نے قوم کو باشعور بنانے کے لیے تبد یلی کا نعرہ لگایا پھر ہر ایک کی زبان پر تبدیلی کا لفظ تھا۔ عمران خان کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جو کامیابی کو محنت اور لگن سے اپنی منزل بناتے ہیں۔ کامیابی کے حصول کی لگن سے اپنے آپ کو منوانے کے لیے جتن کرناعمران خان کا شیوہ ہے۔ ما ضی میں عمران خان شرمیلے اور خاموش طبیعت انسان تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ حالات کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اپنی جھجک اور خاموشی کو توڑا۔

عمران خان کے مقابلے میں کامیابی اور شہرت کا کوئی ثانی نہیں۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے ڈٹ کر اپنے مخالفین کا سامنا کیا۔ اپنی کامیابی سے مخالفین کا منہ توڑجواب دیا۔ پہلے کرکٹ میں اوراب سیاست کے میدان میں جلوہ گر ہیں۔ خواہ کرکٹ کا میدان رہا یا سیاست کا ہر جگہ دوسروں پر سبقت حاصل کی۔ وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے سو روزہ دور حکومت میں کہیں لچک نہیں دکھائی۔ پاکستان کے سب سے زیادہ سراہے جانے والے بایئسویں وزیرِاعظم ہیں۔

Read more

وادئی نیلم کی قدیم شاردہ یونیورسٹی

سری نگر کے جنوب مغرب میں شاردہ واقع ہے اہلِ ہند اس مقام کو انتہائی متبرک سمجھتے تھے۔ بیساکھی کے موقع پر ہندوستان سے لوگ یاترا کے لئے آتے تھے۔ شاردہ یونیورسٹی کا پرانا نام شاردہ پتھ تھا۔ پتھ قدیم سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اس کے لغوی معنی ایسی جگہ یا نشست کے ہیں جس کو تکریم سے یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا۔ شمالی ہندوستان سمیت اکثر جگہوں پر یہ لفط عام مذہبی اداروں کے لئے استعمال ہوتا رہا ہے۔ کنشک اول (نیپال کا شہزادہ) کے دور میں شاردہ وسط ایشیاء کی سب سے بڑی تعلیمی وتدریسی درسگاہ تھی۔

یہاں بدھ مت کی باقاعدہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تاریخ، جغرافیہ، ہیت، منطق اور فلسفہ کی تعلیم دی جاتی تھی۔ اس درسگاہ کا اپنا رسم الخط تھا جو دیوتاگری سے ملتا جلتا تھا اس رسم الخط کا نام شاردہ تھا۔ اسی مناسبت سے موجودہ گاؤں کا نام شاردہ ہے۔ اس عمارت کو کنشک اول نے 24 ء تا 27 تعمیر کروایا تھا۔ یہ عمارت شمالاً جنوباً مستطیل چبوترے کی شکل میں بنائی گئی۔ عمارت کی تعمیر آج کے انجینئرز کو بھی حیرت میں ڈال دیتی ہے۔

اس کے درمیان میں بنایا گیا چبوترہ خاص فنِ تعمیر کا نمونہ پیش کرتی ہے اس کی اونچائی تقریباً سو فٹ ہے۔ چاروں طرف دیواروں پر نقش و

Read more

سائنس ایک علم یا ایجاد

یونیسکو کے کہنے پرہر سال پوری دنیا میں 10 نومبرکو سائنس کا عا لمی دن منایا جاتا ہے۔ اس سال عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے سائنس کا کیا کردار ہے عالمی مسائل کی پیچیدگیوں کو حل کرنے میں سائنس کس حد تک کارآمد ہے۔ سائنس کی افادیت اور اس کے مثبت اقدام کوسراہنا اور…

Read more

تعلیم کے انسانی زندگی پر اثرات

انسان جیسے ہی اس معاشرے میں جنم لیتاہے اس کے سیکھنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے جیسے جیسے بچہ پروان چڑھتا ہے اس کے سیکھنے کے لیے چیزوں میں اضافہ ہو تارہتا ہے مختلف ادوار میں کئی چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں یوں بچے کے دماغ میں شروع سے یہ بات بیٹھ جاتی ہے…

Read more