اپنا بویا کاٹنے کی مثال اور اردو کی بگڑتی ہوئی شکل

پچھلے چند مہینوں کے دوران، انہی صفحات پر اردو کی بگڑتی ہوئی شکل کے کئی نوحے چھپ چکے ہیں جن میں سے تازہ ترین محترم رضا علی عابدی کی تحریر تھا۔ ان سارے نوحوں کا لب لباب یہ ہے کہ اردو میں علاقائی اور بین الاقوامی زبانوں کے الفاظ شامل ہوتے جا رہے ہیں، ٹی وی اور اخبارات میں شائع ہونے والی اردو کی گرامر درست نہیں، اور یہ کہ اردو کی جو نئی شکل وجود میں آ رہی ہے

Read more

محکمہ صحت کا انتظام و انصرام اور ڈاکٹر وزیر صحت

ہمارے یہاں یہ مطالبہ عام ہے کہ محکمہ صحت کا منتظم (یا وزیر) کسی ڈاکٹر کو ہونا چاہیے، بلکہ یہ بات محکمہ صحت تک ہی محمدود نہیں ہے۔ مطالبہ یہ بھی ہے کہ کرکٹ بورڈ کا چئرمین کرکٹر ہونا چاہیے۔ اس سلسے میں ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کے وزیر صحت بننے پر کچھ لوگوں، خاص طور پر ڈاکٹروں نے بہت شادیانے بجائے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ کسی مریض کو جب اپنی کسی طبی مشکل کی وجہ سے صحت

Read more

شادی کے بعد بھی کنوارے جوڑے: طبی نقطہ نظر

جنسی ملاپ، مرد اور عورت کے درمیان قربت کی انتہا ہے۔ اگر یہ تعلق جذباتی تعلق کے نتیجے میں قائم ہو تو ہم اسے قربت کی معراج کہہ سکتے ہیں، لیکن یہ تعلق اگر جذباتی تعلق کے بغیر جبر سے بنایا جائے تو یہ جنسی استحصال کہلائے گا۔ ان دو انتہاؤں کے درمیان تعلق کے بہت سے خوبصورت اور قبیح درجے آتے ہیں۔ شادی کے نتیجے میں بننے والے جسمانی تعلق میں ان سارے درجوں میں سے کوئی بھی درجہ

Read more

مردوں میں جنسی مسائل اور ان کا حل

جنسی تعلق انسانی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اور ازدواجی تعلقات میں ان کی اہمیت بنیادی ہے۔ اگر کسی وجہ سے یہ تعلق قائم نہ ہوسکے، یا اس میں کمی واقع ہو جائے، تو ازدواجی تعلقات میں مشکلات آنے کا احتمال ہوتا ہے۔ لیکن کچھ عرصہ پہلے تک اس موضوع پر بات کرنا بھی یورپی تہذیب کے خلاف سمجھا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ طب کی کتابوں میں بھی اول تو اس موضوع کو چھیڑا ہی نہیں جاتا تھا،

Read more

زبان اور ثقافت سے محروم نسل

تعلیم یافتہ پنجابی اب اپنی گود کے بچوں سے بھی اردو میں بات کرتے ہیں۔ یہ رواج کوئی تیس پینتیس سال پہلے بڑے بڑے شہروں سے شروع ہوا تھا اور اب آہستہ آہستہ دیہاتوں کے غریب اور ان پڑھ گھرانوں تک بھی جا پہنچا ہے۔ ایسے گھرانوں میں اُن پڑھ نوکروں کو بھی بچوں سے اُردو بولنے کا حکم دیا جاتا ہےجو اردو کی الف بے بھی نہیں جانتے، اور گلی محلے کے بچوں کے ساتھ اپنے بچوں کو کھیلنے

Read more

عمران خان کو آزمانے میں کیا حرج ہے

انتخابات میں صرف دو دن باقی ہیں۔ انتخاب سے پہلے کی صورتحال ایسی پیچیدہ ہو گئی ہے، اور اس پر اتنا کُچھ کہا جا چکا ہے کہ شاید کہنے کو کُچھ باقی نہیں رہا۔ اخباری کالم پڑھئے، تو سوائے طرز بیان کی لذت کے اُن میں کچھ نیا نہ ہونے کے باعث پھپھسے محسوس ہوتے ہیں۔ ٹی وی پر اپنے پسندیدہ تجزیہ کار کو سُننے بیٹھئے تو چند جملوں کے بعد تکرار در تکرار کی وجہ سے چینل تبدیل کرنے

Read more

مجھے وہ چاہئے جو مجھے نہیں چاہئے

جی ہاں آپ نے ٹھیک پڑھا! مجھے وہی چاہیے جو مجھے نہیں چاہیے۔ دیکھئے مجھے سودائی سمجھنے سے پہلے ایک دفعہ میری بات غور سے سُن لیجیے۔ میں اچھا خاصا پڑھا لکھا آدمی ہوں۔ اچھا خاصا کاروبار چلاتا ہوں، کئی لوگ اپنے معاملات میں مُجھ سے مشورہ مانگتے ہیں، اور اُن پر عمل کرنے سے انہیں فائدہ بھی ہوتا ہے۔ لیکن بہت غور کرنے کے باوجود مجھے لگتا ہے کہ مجھے وہی چاہیے جو کہ دراصل مجھے نہیں چاہیے۔ بلکہ

Read more

ترقیاتی کام اور سیاسی لوٹے

پاکستان میں اس وقت دسویں عام انتخابات کا غلغلہ ہے۔ شہروں اور مضافاتی علاقوں میں کوڑے کے ڈھیروں، صاف پانی کی فراہمی اور بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے کے موضات پر نہ صرف سوشل میڈیا پرسچی جھوٹی خبریں اور فوٹو شاپ کی ہوئی تصویریں چل رہی ہیں بلکہ ٹی وی اینکروں کا زور بھی انہی موضوعات پر رہتا ہے۔ اب تو انتخابی امیدواروں کے کاغزات نامزدگی کے ساتھ جو حلف نامہ منسلک کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے،

Read more