نظام کو زبان

اک گل پچھاں! تسی مارو گیے تے نہیں؟ تسی مارنا کتھوں سکھیا؟ نظر بظاہر یہ دو جملے ایک ایسے انسان کے تھے جو دماغی طور پر تو نارمل نظر نہیں تھا آتا مگر جاتے جاتے وہ 22 کروڑ عام عوام کی ترجمانی کر گیا۔ صلاح الدین نے بینک کی اے ٹی ایم مشین کو زبان کیا دکھائی ہمارے قانون کے رکھوالوں کو طیش آ گیی کہ جیسے وہ اس مشین کو نہیں بلکہ اس گلے سڑے نظام کو دکھا رہا

Read more

سستی حب الوطنی

حب الوطنی سے مراد کسی شخص کی اپنے وطن کے لیے محبت ہے۔ ایک محب الوطن شخص اپنے ملک و قوم سے ثقافتی و فکری طور پر جڑا ہوتا ہے اور اپنے ملک و قوم کی بقاء کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ زمین سے محبت کسے نہیں ہوتی۔ مذہب کی طرح دھرتی بھی بہت عزیز ہوتی ہے۔ محبت تو ویسے بھی پر لطف احساس ہے، چاہے وطن سے ہی کیوں نہ ہو۔

Read more

حقوقِ نسواں کے راستے میں حائل چند مشکلات

جب سے انسان جہالت کی تاریکی میں ڈوبا ہے اس وقت سے مردوں نے عورتوں کو جسمانی ساخت میں اپنی ساخت سے مختلف اور قوت میں کمزور پاکر نہ صرف ان کے ساتھ برابری کا برتاؤ کرنا چھوڑدیا بلکہ ان کو اپنے سے کم تر اور مختلف النسل بھی سمجھ لیا۔ انہوں نے عورت کی زندگی کا مقصد صرف یہ سمجھا کہ اس سے مرد کے لئے تسکین اور گھر کے لئے خادمہ اور ملازمہ کا کام لیا جائے۔ آج

Read more

مجھے لڑکی کیوں بنایا

آپ مرد ہیں کچھ خریدنا چاہتے ہیں تو اپ نے صرف جیکٹ پہنی یا پھر جس حالت میں موجود ہیں اسی حالت میں اپنا پرس اٹھایا اور مطلوبہ اشیاء خریدنے نکل پڑے بس۔ مگر ایک لڑکی کیسے جاے؟ وہ تو پہلے سوچتی رہتی ہو گی کہ باہر نکلنے کے لیے کیسا لباس پہنے، یہی گھر والا لباس پہن لے یا لباس تبدیل کر لے؟ چادر کو کیسے لپیٹے یا برقعہ پہن کر اپنے اپ کو مکمل طور پر ڈھک لے؟ کہیں ایسا لباس نہ پہن لے جس سے لوگ اسے نمائش کی پتلی نہ تصور کر لیں۔لباس زیب تن کرنے کے اِن ان گنت سوالوں کے بعد اگلا مرحلہ گھر سے باہر قدم رکھنے کا ہوتا ہے۔ جیسے ہی گھر کی دہلیز سے قدم باہر رکھا تو نظریں اُس کا پیچھا کرنا شروع ہو جاتی ہیں اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک وہ گھر پہنچ نہیں جاتی۔

Read more

شکر ہے ہابیل اور قابیل کے وقت اسلام کا ظہور نہیں ہوا تھا

آج کل مذہب اسلام پر الزام لگانا اور ہر بات جو کہ نقصِ امن سے جڑی ہو کو اسلام سے جوڑنا بہت اسان ہو گیا ہے۔ کچھ افراد تو تنقید میں اتنے بڑھ جاتے ہیں کہ ہر واقعے کا تعلق کہیں نہ کہیں سے اسلامی تعلیمات سے جوڑ دیتے ہیں کیونکہ آج کل ان باتوں کا رواج ہے۔ دورِ حاضر کے ذرائع ابلاغ دہشت گردی کا لفظ بہ کثرت استعمال کررہے ہیں۔ چند افراد پوری طاقت سے یہ ثابت کرنے

Read more