پنجاب کے وزیرِ صحت: مضرِ صحت

مریم نواز نے پنجاب حکومت کی جو کابینہ تشکیل دی ہے اُس میں کچھ نئے چہرے ہیں جو نسبتاً نوجوان ہیں جبکہ کچھ اتنے پرانے چہرے ہیں جنہیں دیکھ کر شک ہوتا ہے جیسے فراعینِ ِ مصر کی کابینہ میں بھی یہی لوگ وزیر تھے۔ اِن پرانے چہروں میں ایک چہرہ مریم نواز کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا بھی ہے۔ موصوف کے پاس 2008 سے اِس وزارت کا چارج ہے جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہوا کرتے تھے،

Read more

کالم نگار بننے کا آسان طریقہ

کچھ روز پہلے جھنگ سے ایک دیرینہ قاری کا فون آیا۔ چہک کر بولے ’آج جنگ کے ایڈیٹوریل پیج پر آپ کا نام غلط شائع ہوگیا ہے‘ ۔  میں نے سرکھجایا ’لیکن ابھی تو میں نے نیا کالم بھیجا ہی نہیں، یہ کون سا کالم شائع ہوگیا ہے؟ ‘۔  ان کی طرف سے زوردار قہقہے کی آواز آئی۔ میں نے فوری طور پر خدا حافظ کہا اور جنگ اخبار کھولا۔ ایڈیٹوریل چونکہ ایک صفحے کا تھا لہذا چند سیکنڈز میں

Read more

ہاف چمچ

درد برداشت کرنے والوں میں شاعروں، فوک گلوکاروں اور پتے کے مریضوں کا کوئی ثانی نہیں۔ میرا شمار موخر الذکر میں ہوتا ہے۔ آج سے تین سال پہلے جب مجھے پہلی بار پتے کی تکلیف ہوئی تو پتا ہی نہ چل سکا کہ یہ درد ہے کس چیز کا؟ ہسپتال کی ایمرجنسی میں گئے، سریع الاثرپین کلر لگوایا اور دو تین گھنٹے بعد کھلکھلاتے ہوئے گھر آگئے۔ ٹھیک ایک سال بعد دوبارہ یہی کام ہوا۔ اب کی بار ماتھا ٹھنکا۔

Read more

میرے ماموں کا لڑکا

کامران میرے ماموں کا لڑکا ہے اور اپنے تئیں دنیا کی عجیب و غریب خاصیتوں کا مالک ہے۔ اس کی عمر 30سال ہے جس میں سے اس نے 50 سال علم سیکھنے میں لگائے ہیں۔ اس کے بقول وہ کالا علم بھی سیکھنے ہی والا تھا لیکن ایک پیپر میں سپلی آگئی۔ یہ ہپناٹزم کا بھی ماہر ہے لیکن اس کا ہپناٹزم ذرا مختلف نوعیت کا ہے۔ عام طور پر ہپناٹزم کے ماہر اپنے موکل کے سامنے پنڈولم گھماتے ہیں

Read more