ہم خواجہ سرا اور آپ کے دلوں کے سوالات

خواجہ سرا، مرد و عورت کی سیاہ و سفید دنیا کے باسیوں کے لیے پراسرار رنگ ہیں۔ جنہیں وہ کھوجنا بھی چاہتے ہیں لیکن دور دور سے۔ ہم سے کچھ سوال بہت زیادہ پوچھے جاتے ہیں۔ انہی میں سے کچھ کے جواب میری آج کی تحریر میں شامل ہیں۔ خواجہ سراوں میں گرو بننے کے کیا مراحل ہیں؟ گرو بننے کے مختلف طریقے ہیں، سب سے پہلے میں آپ کو بتاتی ہوں کہ دراصل ایک خواجہ سرا کا حقیقی گرو

Read more

لفظ کھسرا گالی کیوں ہے؟

مرد کوئی گالی نہیں نہ ہی اس میں کچھ گھٹیا ہے۔ عورت بھی کوئی گالی نہیں نہ ہی اس میں کچھ گھٹیا ہے پھر کھسرا کیوں گالی اور گھٹیا ہوا، ایسی کیا وجہ ہو سکتی ہے کہ کھسرا لفظ جو کہ ایک جنس کی نمائندگی کرتا ہے کیوں گالی بنا دیا گیا۔ کیوں اسے گھٹیا بنا دیا گیا۔

لفظ سے معانی کشید کرنا ایک جمالیاتی پہلو ہے۔ کھسرا لفظ سے جب معانی کشید کیا گیا تو کون سا پہلو مستعمل رہا ہو گا۔ میں اکثر جواب ہی دیتی ہوں سوال نہیں کرتی، آپ سب سے آج میرا سوال ہے کہ کھسرے کو اگر کھسرا کہا جائے تو اس کو معاشرے میں گالی یا گھٹیا کیوں سمجھا جاتا ہے۔

Read more