معاملہ یکطرفہ احتساب کا

تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے نعرے کا انتخابات میں اتری اور کامیابی حاصل کی۔ حکومت کی پہلی ترجیح احتساب نظر آئی مگر یہ احتساب اب انتقام بنتا نظرآرہا ہے۔ احتساب ہوتا تو سب کا ہوتا لیکن اب تک احتساب نہ صرف مخصوص مخالفین کا کیا جا رہا ہے بلکہ اس میں انتقام کی بو اتنی شدید ہے کہ ہر طرف پھیل گئی ہے۔ یہ نہیں کہ جن لوگوں کا احتسا ب ہو رہا ہے وہ دودھ کے دھلے ہیں لیکن اگر الزام پر کچھ لوگوں کو پکڑ کر جیل میں بند کردیا جائے گا اور اسی نوعیت کے الزامات پر حکومتی اراکین کو کھلی چھوٹ دی جائے گی تو نہ صرف احتساب کے سارے عمل پر سوال اٹھیں گے بلکہ اس کا دفاع بھی ناممکن ہو جائے گا۔

Read more

انڈے کا فنڈا

آو سکھاوں تجھے انڈے کا فنڈا یہ نہیں پیارے کوئی معمولی بندا جب سے وزیر اعظم کی سو دن مکمل پر کنونشن سینٹر کی تقریب میں کی جانے والی تقریر سنی ہے نہ جانے کیوں یہ گانا بار بار یاد آرہا ہے ۔جس کمال مہارت سے وزیر اعظم نے عوام کی حالت بدلنے کا نسخہ…

Read more

یو ٹرن یااباوٹ ٹرن

آج کل ملک میں محترم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان کا شوروغوغا ہے۔ان کا فرمانا ہے کہ یوٹرن بڑے رہنماوں کی نشانی ہے اور اہداف حاصل کرنے کے لیےیو ٹرن لینا پڑتا ہے۔ اب پوری تحریک انصاف ان کے بیان کے دفاع میں مشغول ہے اور یوٹرن کی افادیت میں آسمان کے قلابے…

Read more

آسیہ بی بی کا پہلا فیصلہ غلط ہے یا دوسرا؟

اس نو سال کی طویل مدت میں تین عدالتی فیصلے منظر عام پر آئے۔ 2009 میں کیس درج ہونے کے ایک سال بعد نومبر 2010 میں سیشن کورٹ نے ملزمہ کو موت کی سزا دی۔ پھر چار سال کیس تک اپیل سننے کے بعد 2014 میں ہائی کورٹ نے سیشن کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ اب مزید چار سال آسیہ بی ی کی اپیل ملک کی سب سے بڑی عدالت میں زیر سماعت رہی۔ جس نے گزشتہ دونوں فیصلوں کے برعکس فیصلہ دیا اور ملزمہ کو بے قصور قرار دیا۔ اب یا تو سیشن اور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت صحیح نہیں کی اور جانبدارانہ فیصلہ سنایا یا ہائی کورٹ نے اپیل کی سماعت صحیح انداز میں نہیں کی یا پھر سپریم کورٹ سے فیصلے میں غلطی ہوئی۔ جان کی امان پاوں تو عرض کروں کہ دونوں متضاد فیصلوں میں یقیناً کوئی ایک تو غلط ہے۔

Read more