میٹاورس

ڈی سینٹرا لینڈ میں ٹہلتے اوتار کا ایک منظر۔ یہ تصویر کمپیوٹر مانیٹر سے لی گئی ہے جس میں عمیق تاثرات کو نہیں دیکھا جا سکتا

اپنی الگ دنیا بنانے اور بسانے کا خواب کم و بیش ہر انسان میں ہی پایا جاتا ہے۔ فکری طور پر اب تک مفکر، لکھاری اور ہدایتکار کسی دوسری دنیا کے تخیلات کو لفظوں اور مناظر میں پرو کر قارئین، سامعین اور ناظرین کو پیش کرتے تھے۔ یہ پیشکش سامعین کے ذہنوں پر تو نقش چھوڑتی تھی مگر حقیقی زندگی میں براہ راست اس کا اثر نہیں تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ پیش کردہ دنیا کا حقیقی دنیا سے کسی قسم کا تعامل اور اس کے پس منظر میں کوئی تبدیلی بھی ممکن نہ تھی۔

Read more

ورچوئل رئیلٹی کا ماضی اور مستقبل

تخیل یا تصور پر اجارہ داری تو کسی کی نہیں لیکن اب تک یہ شاعر اور مصنفین کی اساس تھے۔ یہ انہی کے کمالات تھے جن سے قارئین ایک ایسی دنیا میں پہنچ جاتے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ تخیلات کے اس کھیل میں کچھ کردار فلموں اور دیگر محرکات کا بھی ہے لیکن کسی بھی انسان کے لئے حقیقت صرف ایک ہی تھی جس میں وہ لمحۂ موجود میں زندہ ہوتا۔ مگر آج ایسا نہیں ہے۔

Read more

روبوٹس کی تاریخ اور ان سے جڑا مستقبل

روبوٹ کے لفظ سے آج کی جدید دنیا میں کم و بیش ہر ایک شخص واقف ہے۔ اکثر یہ لفظ روزمرہ گفتگو میں بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے حقیقی معنی کافی پیچیدہ ہیں۔ ایک صدی پہلے اس لفظ کو ’چیک‘ ادیب ’کارل کاپیک‘ نے جبری مشقت کرنے والوں کے لئے متعارف کروایا تھا۔ اس کے بعد افسانوں اور سائنسی فلموں نے اسے شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ روبوٹ کی سائنسی تعریف آج بھی سائنسدانوں کے

Read more