ہمیں تبدیلی نہیں، نوٹ چاہئیں

کچھ دنوں سے یہ بات بہت زیادہ مشاہدے میں آ رہی تھی کہ پاکستانی میڈیا بہت حد تک وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک باقاعدہ مہم چلا رہا ہے۔ اس تمہید کا مطلب ہر گز عمران خان کا دفاع نہیں لیکن گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پہ ایک تصویر نے بری طرح چونکا دیا۔ وہ اس طرح کہ مسلم لیگ نواز کی ایم پی اے پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ملک کے نامور اینکرز کو عشائیے پر مدعو کیا۔ لیکن اس عشائیے پہ مدعو تمام اینکرز وہ خواتین و حضرات تھے جو ن لیگ کی حمایت میں خون پسینہ ایک کیے دیتے ہیں۔ یہ عام سی تصویر مجھے بہت زیادہ حیرت میں مبتلا کر گئی کیونکہ حیران کن حد تک وہ تمام اینکرز عمران خان کے خلاف ہیں اور ظاہر ہے کہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کا جائز ناجائز دفاع کرتے ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر کچھ باتوں کا اندازہ لگانا ہرگز مشکل نہیں۔

Read more

دھرنا کلچر کا بانی دھرنے سے خائف؟

2014 میں موجودہ وزیراعظم اور اس وقت کے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد کے علاقے ڈی چوک میں 126 دن تک جاری رہنے والے دھرنے نے ملک گیر بلکہ عالمی شہرت تو حاصل کر لی لیکن ان کی پاکستان میں متعارف کردہ یہ ایجاد اب خود ان کے ہی گلے آ پڑی…

Read more

کلین پاکستان یا قلیل پاکستان

جناب عمران خان صاحب کی کلین اینڈ گرین پاکستان نامی مہم تو بہت پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔ اور جس طرح ہر عمر اور طبقہ فکر کے لوگ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، یہ جذبہ واقعی وقت کی اہم ضرورت ہے اور بلاشبہ قابلِ تحسین ہے لیکن کیا قلیل پاکستان (آبادی)…

Read more

محترمہ تہمینہ درانی کے نام کھلا خط

محترمہ تہمینہ صاحبہ! امید ہے آپ خیریت سے ہوں گی۔ اس خط کو لکھنے کی وجہ آپ کے وہ حالیہ جلالی ٹویٹس ہیں جو آپ نے اپنے شوہر نامدار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب جناب شہباز شریف سے جیل میں ملاقات کے بعد جاری کیے۔ آپ نے ارشاد فرمایا ہے کہ جناب شہباز شریف ایک اندھیری…

Read more

عمران خان کی حکومت سے عوام کو اتنی توقعات کیوں ہیں؟

یوں تو نئی حکومت کا ابھی ہنی مون پیریڈ ہی ہے لیکن حکومت سنبھالنے کے فوراً بعد سے جس طرح اس حکومت کو تنقید نما احتساب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کی مثال ماضی میں کم از کم پاکستان میں نہیں ملتی۔ اس سارے معاملے میں عمران خان کا کردار اس طرح ہے…

Read more

کیا بڑھتی ہوئی ہوس پرستی کا ذمہ دار صرف میڈیا ہے؟

عجب وقت آن پڑا ہے کہ ہم اپنے بچوں اور بچیوں کے معاملے میں کسی سگے رشتے پر بھی اعتبار نہیں کر سکتے۔ آئے روز ایسے ایسے واقعات سننے کو مل رہے ہیں کہ خدا کی پناہ۔ والدین، سرپرست سے زیادہ محافظ بن چکے ہیں۔ یوں تو شیطان کے ساتھی ہمیشہ سے ہی کہیں نہ…

Read more

وزیراعظم عمران خان اپنے دشمنوں کو پہچانیں

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے ہی ”مخالفین عمران“ اکثر اوقات مختلف ٹاک شوز میں یہ بات دہرایا کرتے کہ جو لوگ عمران خان کے دائیں بائیں موجود ہیں، ان کے ہوتے ہوئے خان صاحب کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ اس وقت تو میرے جیسے کم علم لوگ اس بیان کو ایک…

Read more

عام افغانی، امریکی فوجی اور افغان جنگ

نائن الیون کے بعد شروع ہونے والی جنگ نے جہاں افغان معیشت کو تباہ و برباد کیا وہیں اس کے اثرات پوری دنیا پہ محسوس کیے گئے اور ابھی تک کیے جا رہے ہیں۔ لیکن اس جنگ کے چند مختلف پہلو، جو ایک غیر ملکی سیاح سے ملاقات میں اجاگر ہوئے ہیں وہ چند لمحوں…

Read more