کراچی کا رسوڑا

رسوڑے میں کون تھا؟ رسوڑے میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندے تھے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تھی اور تحریک انصاف کے ایم این ایز تھے۔ لیکن کراچی کے صبر کا پریشر کوکر پھٹ گیا۔ ابلتے ہوئے گٹر کا پانی گھروں میں ہے اور گھر والے بجلی کی غیر موجودگی میں گھر سے باہر ہیں۔ مگر سندھ کے وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا والے پرانی بارشوں کی تصاویر شیئر کرکے گمراہ کر رہے ہیں۔ سچ تو یہ

Read more

مسجدِ قرطبہ کا سفر: غالب سے اقبال تک

آج صبح ہم مسجدِ قرطبہ تک پہنچنے کے لیے جیسس کے عزاداروں کے ہمراہی بن گئے۔ قرطبہ میں عیسائیوں نے ایسٹر کا جلوس نکالا ہوا تھا۔ ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ہر سال تقریباٙٙ 30 ہزار لوگ ایسٹر کے موقعہ پر مسجدِ قرطبہ کے ارد گرد جیسس کی یاد میں جمع ہوتے ہیں۔ جلوس کیا تھا ایک فوجِ ظفر موج تھی۔ لیکن اِس سیلِ رواں میں میرے عزیز سید ظفر علی سہروردی اپنے بٹوے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بھرپور

Read more

میٹرک بورڈ کی بے سُری اذان

کہتے ہیں اگلے وقتوں میں ایک شہزادی کا گزر کسی جنگل سے ہوا۔ راستے میں شہزادی کے کانوں میں ایک سریلی و رس بھری آواز نے مٹھاس گھولدی۔ شہزادی نے قافلہ رکوا لیا۔ شہزادی نے سپاہیوں سے دریافت کیا کہ یہ آواز کہاں سے آرہی ہے۔ ایک سپاہی نے بتایا کہ مسلمان خدا کے حضور عبادت کے لیے پیش ہونے کے لیے اسی طرح دعوت دیتے ہیں۔ یہ اذان کی آواز ہے۔ شہزادی اس کی آواز کے سحر میں مبتلا ہوگئی۔ بعد ازاں اسلام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرکے شہزادی نے مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا۔یہ خبر جب بادشاہ سلامت کے پاس پہنچی تو وہ حواس باختہ ہوگئے۔ بادشاہ کسی طور پر اپنی بیٹی کو مسلمان ہوتے نہیں دیکھ سکتا تھا۔ بادشاہ نے ہر جتن کیا لیکن شہزادی اپنے فیصلے پر ڈٹی رہی۔ بادشاہ کو اپنی بیٹی سے بہت پیار تھا اس لیے کوئی سخت قدم اٹھانے سے باز رہا۔

Read more

کیا میں تم جیسا مسلمان بن سکوں گا؟

لندن آکر میری دوستی ایک فرانسیسی مسلمان سے ہوئی۔ داؤد میری یونیورسٹی سے International and Commercial Dispute Resolution میں LLM کر رہا ہے۔ اس سے پہلے وہ دو ماسٹرز پیرس میں کر چکا ہے۔ داؤد کے والدین نے فرانس میں اسلام قبول کیا تھا۔ میرے نوجوان دوست نے بتایا کہ وہ اپنے فرانسیسی لہجے کی وجہ سے قرآن درست تلفظ سے نہیں پڑھ سکتا۔ شادی کے بعد بیوی نے اسے احساس دلانا شروع کیا کہ وہ قرآن پڑھنے میں خاصا

Read more

سعودی عرب میں امریکی پاسپورٹ کی برکتیں

ہم نے بس طوافِ کعبہ کا آغاز ہی کیا تھا کہ صحنِ حرم میں‌ موجود ایک  لال رومال والے مذہبی پولیس اہلکار کی نظر وارث بھائی کے گلے میں لٹکے ہوئے تعویذ پر پڑ گئی۔ آناً فاناً اس مطوع کا چہرہ اور رومال ایک رنگ کے ہو گئے۔ شدید سُرخ۔ وہ چیل کی طرح وارث بھائی کی طرف لپکا اور ان کے گلے سے تعویذ کھینچنے لگا ۔ ایک لمحے کو مجھے ایسا لگا کہ وہ تعویذ کے ساتھ وارث

Read more

برہمن مجھ کو بنانا نہ مسلماں کرنا

ترکِ مذہب بڑا گناہ ہے یا اپنے مذہبی گروہ کے مجموعی فہم پر تنقید کرنا؟ پروفیسر دبییش آنند اِن دونوں جرائم کے مرتکب ہیں۔ ان جیسا ایتھیسٹ میں نے آج تک نہیں دیکھا۔ میں چھوٹی عمر سے مذہب کی بڑی بڑی کتابیں پڑھتا رہا ہوں۔ لیکن دہریت (atheism) سے میرا آمنا سامنا سب سے پہلے دسویں جماعت میں ہوا تھا۔ یوٹیوب پر اسلامی لیکچرز دیکھنے کے شوق میں ایک دن کسی دہریے (atheist) پروفیسر کا لیکچر سن لیا۔ کالج کے

Read more

جون ایلیا، احمد جاوید اور ہم سب

عدم برداشت صرف مذہبی لوگوں کی میراث نہیں۔ ہمارا ادبی حلقہ بھی اس دولت سے مالامال ہے۔ ان دونوں گروہوں سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کی بہت سی خصلتیں ملتی جلتی ہیں۔ مثلاَ یہ لوگ اپنا چھوٹا پن چھپانے کے لیے علمی بحث کے بجائے ذاتی حملے کرتے ہیں۔ اسی چھوٹے پن کا مظاہرہ کچھ لکھاریوں نے احمد جاوید کی یہ رائے سننے کے بعد کیا ہے کہ جون ایلیا کے کلام میں ایک بھی بڑا شعر نہیں۔ نومبر

Read more